مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور  میں مجلس شعبہ تعلیم کی دعوت پرنجی بلڈفاؤنڈیشن کے مارکیٹنگ منیجر کاشف پرویز، لیب انچارج عبدالرحمٰن، B.D.S انچارج میسر حسین اور دیگر کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم اور فیصل آباد ریجن کے نگران زون ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ عہدیداران نے فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس اور فاؤنڈیشن کو خون عطیہ کرنے پر رکن شوری کا شکریہ ادا کیا اور رکن شوریٰ کو شیلڈز بھی پیش کیں۔