پچھلے دنوں پروفیشنل اسلامی بھائیوں کا بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرا اجتماع کا ہوا جس میں نگران مجلس محمد ثوبان عطاری سمیتP.H.D ڈاکٹرز، C.A اور I.T کے اسپیشلسٹ نے شرکت کی۔ اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے” کردار کی اہمیت“ کے موضو ع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ کردار سے ہی شخصیت بہتر ہوتی ہے، کردار اچھا ہو تو شخصیت بھی اچھی ہوجاتی ہے۔

نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ بعض عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو کئی خوبیوں پر غالب آجاتی ہیں، ہمیں اپنی اُن خامیوں اور کمزوریوں کا جائزہ لینا چاہئے جو ہمارے کردار کو کمزور کرتی ہے، سستی اور کاہلی وہ عادت ہے جو انسان کے کردار کو بہت کمزور کرتی ہے۔