دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مجلس رابطہ کراچی ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیاگیا۔ مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور نگران پاکستان مجلس رابطہ محمد قربان عطاری نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے انتظامیہ سے  ملاقات کرکے طریقہ کار اور حکمت عملی بنانے، بالخصوص موجودہ صورت حال میں اجتماعی قربانی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بنانے اور N.O.C حاصل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور ویژن ٹوئنٹی ٹوئنٹی فائیو پر بھی کلام کیا۔ اراکین شوریٰ نے ذمہ داران کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور اجتماعی قربانی کے حوالے سے اہداف دئیےاور انہیں اپنے شعبے میں 12 مدنی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کا بھی ذہن دیا۔