چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن صاحب کی عالمی
مدنی مرکز آمد، امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا
شعبہ امتحانات تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے
تحت ملک بھر کے جامعات میں پڑھنے والے طلبہ کرام کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ
ہوا۔امتحانی مرکز عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں عالیہ اور عالمیہ کا امتحان دینےکےلئے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان
مدینہ کے طلبہ کرام نےبھی حصہ لیا۔
اسی سلسلے میں تنظیم المدارس اہلسنت کے صدر علامہ
مولانامفتی منیب الرحمٰن صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی
مرکزکا دورہ کیا اور وہاں جاری امتحانات کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر مفتی صاحب کے ہمراہ صوبائی
ناظم اعلیٰ ریحان امجدی نعمانی صاحب، ممبر امتحانی بورڈ مولاناصابر حسین نورانی صاحب،
ضلعی کوآرڈینیٹر اور دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی ذمہ داران بھی موجود
تھے۔ دورے کے موقع پرمفتی منیب الرحمن صاحب نے انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کرتے
ہوئے تعلیمی ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی۔