دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مجلس مدنی بستہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
مجلس وریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ ےنگران
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی
کارکردگی کاجائزہ لیا اورکارکردگی مزید بہتر کرنے اورمضبوط کرنے کے حوالے سے
رہنمائی کی۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مجلس فیضان مدینہ کےریجن زمہ دار نے مدنی مشورہ
لیا جس میں مجلس فیضان مدینہ کے ناظمین، اراکین زون اور خود کفالت کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے کا مقصد مجلس کی جانب سے دیئے جانیوالے
اہداف جن میں اجتماعی قربانی کرنا اور عیدالاضحی میں قربانی کے لئے لائے جانیوالے جانوروں کی کھالیں زیادہ سے زیادہ
جمع کرنا تھا۔ ریجن ذمہ دار نے
شرکاکو احتیاط کے ساتھ اجتماعی قربانی اور
کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔
اس مدنی مشورے میں حکومتی S.O.P`sکا خاص طور پر خیال رکھا گیاجبکہ ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے سوشل ڈسٹنس اور فیس ماسک کا استعمال بھی کیا۔
مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد سےبذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایا جس میں
اسلام آباد کے اراکین ریجن اور نگران زون نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے آداب مرشد کے
موضوع پر مدنی پھول دیئےاور تمام شعبہ جات کے ذمہ داران سے رمضان عطیات کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مدنی عطیات کے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔
پنجاب کے شہر گجرات میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی
مرکزفیضان مدینہ سندھ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو عمران خان اور ان کے دیگر ساتھیوں
نے دورہ کیا۔ جہاں دعوت اسلامی گجرات کابینہ کے نگران عامر عطاری اور دیگر ذمہ
داران نے ان کو خوش آمدید کہا اور انہیں مختلف شعبہ جات اور دعوت اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج و خدمت کے لئے ہونے والے مدنی کاموں سے آگاہ کیا۔
ذمہ داران نے انہیں موجودہ صورت حال میں مجلس ویلفیئر کے تحت امدادی کاموں،تھیلیسیما
اور ہیموفیلیا سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں
دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے بھی بتایا۔
جس پر عمران خان چیف ایگزیکٹو نےاپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی
سے ہم دین سے دور ہیں لیکن جبکہ سے موجودہ صورت حال بنی ہے دعوت اسلامی نے ہمیں دین
کے قریب کردیا ہے۔
دعوت اسلامی کی
مجلس ویلفیئر کے نگران شفقت علی عطاری اپنی ٹیم کے ہمراہ ان
دنوں پاکستان کے جدول پر ہیں اور مختلف شہروں میں مجلس ویلفیئر کا قیام اور ذمہ
داران کی تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں
نگران مجلس واہ کینٹ اور چکوال پہنچے جہاں انہوں میں مجلس ویلفیئر اور ذمہ داران کا تقرر کیا اور چکوال میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے امداد کا سلسلہ بھی ہوا۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ ویڈیولنک لاہور ریجن کا مدنی
مشورہ فرمایاجس میں نگران کابینہ، نگران زون، ریجن نگران ، متعلقہ ریجن ذمہ داران
و ریجن کارکردگی ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان نے موجودہ صورت حال میں مدنی
کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی نیز نگران پاکستان نے ان اسلامی
بھائیوں کو تقرری مکمل کرنے کی اہمیت کے حوالے سےمدنی پھول دیئےاور منسلک کی رجسٹریشن
کا طریقہ کاربھی بتایا۔
فیضان مدینہ اسلام آبادمیں مجلس مدنی عطیات باکس کے زون ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون
میں واقع دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ کے ریجن آفس میں مجلس مدنی عطیات
باکس کے زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں تمام زونز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں رمضان المبارک میں
مدنی عطیات کے حوالے سے طے کئے گئے اہداف پر گفتگو ہوئی اور ان اہداف کو مکمل کرنے
اور مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ کے اخراجات پورے کرنے کے حوالے سے نیتیں کی
گئیں نیز مدنی مشورے میں مدنی کاموں کے حوالے سے دیگر اہداف بھی طے کئے گئے۔ رکن
شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے اس حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی
اور سنتوں بھرا بیان کیا۔
دعوت اسلامی کی تنظیمی اعتبار سے پاکستان کوچھ ریجن
میں تقسیم کیا گیا ہےانہی ریجنز میں سے ایک اسلام آباد ریجن بھی ہے۔ نگران
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ ویڈیولنک اسلام آباد ریجن
کا مدنی مشورہ لیاجس میں ریجن نگران ورکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری، نگران زون،نگران کابینہ،ریجن کارکردگی ذمہ داراور
متعلقہ ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد سے نگران
پاکستان نے موجودہ صورت حال میں مدنی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی
نیز نگران پاکستان نے ان اسلامی بھائیوں کو تقرری مکمل کرنے کی اہمیت کے حوالے
سےمدنی پھول عطا فرمائے۔اور منسلک کی رجسٹریشن کا طریقہ کاربھی بتایا۔
مکتبۃ المدینہ العربیہ و دیگر ذمہ داران کا اجلاس، عرب ممالک سے کتب
کی اشاعت پر تبادلہ خیال کیا گیا
آج مؤرخہ 10 جون 2020 عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں S.O.P‘es کا خیال رکھتے ہوئے مکتبۃ المدینہ العربیہ و دیگر ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ
شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس میں مکتبۃ المدینہ کی بعض کتابوں کو عرب
ممالک سے شائع کرنے کے متعلق تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
مکتبۃ المدینہ العربیہ کے رکن احمد رضا گھانچی
مدنی نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ چار
کتابیں” انوار
المنان فی توحید القرآن، مجموعہ رسائل امیر اہل السنۃ،اجلی الاعلام بقواطع الاسلام اور الفتاویٰ المختار من الفتاویٰ الرضویہ “ اشاعت کے لئے عربی ممالک بھیج دی گئی ہیں جبکہ دروس البلاغہ، نورالایضاح اور التعلیقات
الرضویہ علی الہدایہ و شروحہا ابھی
پروسس میں ہیں، عنقریب انہیں بھی اشاعت کے لئے عرب ممالک روانہ کردیا جائے گا۔
حکومتی ایس او
پیز کا خیال رکھتے ہوئے پنجاب کے شہر
ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ملتان ریجن کے نگران زون
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی
رہنمائی فرمائی۔ مدنی مشورے میں موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے ساتھ فلاحی کاموں کا بھی جائزہ لیا
گیا۔ اس مدنی مشورے میں اہم اہداف طے کئے جن میں عالمی وباء سے فوت ہونے والوں کی
تدفین، موجودہ صورت حال میں بیروزگار ہونے والے افراد کی مدد اور دعوت اسلامی کے
تحت 12، 13 اور14 جون2020ء کو لگنے والے
بلڈکیمپس کے مقامات کاتعین کیا اور اہداف
طے کئے گئے۔
مدنی
مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد میں حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کامدنی مشورہ ہوا
جس میں نگران مجلس شفاعت علی عطاری اور کراچی سے دیگر اراکین مجلس نے شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہدعطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے
کے کام کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں پاکستان کے 26 بڑے شہروں میں ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان کے ہر شہر
اور علاقے میں ذمہ داران کی تقرری کے
حوالےسے اہداف طے کئے گئے۔
دعوت اسلامی کی
مجلس مکتوبات اوراد عطاریہ کراچی کے ریجن و زون ذمہ داران نے رکن شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری سے ان کے دفتر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ملاقات کی۔ رکن
شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کی موجودہ صورت حال میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق Social distance، امت کی
خیرخواہی، بیمار اور پریشان حال اسلامی بھائیوں کی خبر گیری کرنے کے حوالے سے
رہنمائی فرمائی۔