پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں  میڈیاڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے آن لائن کفن دفن کورس کا اختتام ہوا جس میں لاہور اور اس کے اطراف میں واقع پریس کلب کے مختلف صحافیوں نے شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے کورس کے شرکا کے درمیان آن لائن سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں حصہ لینے والے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے تحت مل کر دین کے کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن بھی دیا۔