رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ پنجاب سے بذریعہ ویڈیو لنک ساہیوال زون کی کابینہ کا مدنی مشورہ فرمایا۔مدنی مشورے میں  ذمہ داران کو مدنی کام بڑھانے اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں جنرل ریٹائرڈ آفتاب حسین (چیئرمین تھیلیسیمیا سینٹر سندس فاؤنڈیشن ) نے آمد ہوئی۔ رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ نے آفتاب حسین کو خوش آمدید کہا۔ رکن شوریٰ نے آفتاب حسین کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بالخصوص موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں اور بلڈڈونیشن کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے آفتاب حسین کو مکتبۃ المدینہ کا دورہ بھی کرایا اور وہاں موجود مختلف کتب و رسائل کا تعارف بھی پیش کیا نیز رکن شوریٰ نے آفتاب حسین کو تحائف بھی پیش کئے۔

دار الافتاء اہل سنت کے  مفتی علی اصغر عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی پچھلے دنوں کراچی ریجن کے آفس عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ جہاں آپ نےکراچی ریجن کے نگران و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مکتبۃ المدینہ کے ذمہ دار حاجی فیاض عطاری سے ملاقات کی۔ مفتی صاحب نے مکتبۃ المدینہ کی کتب کے حوالے سے گفتگو فرمائی اور مکتبۃ المدینہ کے حوالےسے معلومات حاصل کی۔


عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں مجلس قافلہ کے ریجن اور زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر زون وائز کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے انفرادی کوشش کے حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور کراچی ریجن کی تقریباً دس ہزار سمتیں بنانے کے حوالے اہداف بھی طے کئے۔


گزشتہ روز مورخہ 2 جون 2020ء بروز  منگل دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سمیت تمام اراکینِ شوریٰ نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔ مدنی مشورے کا آغاز دوپہر 2 سے ہوا جس کا اختتام 5 بجے ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا جبکہ موجودہ لاک ڈاؤن میں مزید آگے کس طرح مدنی کام کرنا ہے اس کے متعلق لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 


عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے  ایک اہم اجلاس ہوا جس میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمدامین عطاری ، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ اور فیضان مدینہ کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت مدنی چینل کے تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے موجودہ صورتِ حال اور حکومتی ایس او پیز(S.O.Ps) کے حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کومدنی پھول دئیےاور تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا ذہن دیا نیز اس اجلاس میں دعوت اسلامی کی جانب سے بھی اس حوالے سے ایس او پیز بنائی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  28 مئی 2020ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ”رمضان المبارک کے بعد کی زندگی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ناظرین کو رمضان المبارک کے بعد بھی قراٰن پاک کی تلاوت اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک تو ہماری اصلاح کرنے کے لئے آیا تھا ہمیں غور کرنا چاہیئے کہ کیا  اس مہینے کے گزر جانے کے باوجود بھی اس کے اثرات باقی ہیں؟ کیا اب بھی عبادتیں کرنے کا جذبہ برقرار ہے یا ہم نفس کے ہاتھوں مغلوب ہوگئے ہیں؟ ماہِ رمضان المبارک نزول قراٰن کا مہینہ تھااس نے ہمیں قراٰن سے قریب کردیا، ہم کیوں نہ قراٰن سے دوستی کریں جو قبر میں بھی ہمارا معاون ہوگا۔ بعد بیان ذکرو اذکار اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی  کی مجلس انٹرنل آڈٹ کے زیر اہتمام 18 مئی کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ نے مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو جدول کا جائزہ لینے اور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس مدنی مشورے میں نگران مجلس مالیات محمد مزمل عطاری سمیت انٹرنل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے اراکین نے شرکت کی۔ 


فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ سے مجلس کفن دفن کے تحت 7 دن کے آن لائن شارٹ کورس کا انعقاد کیاگیا جس میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی نیز کورس کے اختتام پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے  کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں میں بیان فرمایا اور بذریعہ ویڈیو لنک مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

کورس میں کامیاب ہونے والے اسلامی بھائیوں کو سرٹیفکیٹس بھی دئیے۔ نگران پاکستان نے ان اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا کہ ہر گھر میں کم از کم ایک اسلامی بھائی اور ایک اسلامی بہن کوغسل میت کا طریقہ آنا چاہئے۔


سربراہِ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر مجلس رابطہ کے ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں نے فاروق ستار سے ملاقات کی ذمہ دار اسلامی بھائی نے فاروق ستار کو دعوت اسلامی کے تحت تھیلسمیااوردیگر امراض میں مبتلاافرادکیلئے لگائے گئے بلڈ کیمپ اور راشن پیک ہونے والے گودام کا دورہ کروایا اور اس حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دعوت اسلامی نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر لوگوں کی مدد کی ہے جو ایک قابل تعریف عمل ہے۔ 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔ اس مدنی مشورے میں یوکے ،یورپین ممالک، سینٹرل افریقہ ،اور ساؤتھ افریقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شامل تھیں۔ نگران شوری نے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے اور مطالعہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے  گورنر ہاوس میں جاکر گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی اور انہیں اس مشکل وقت میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بریک کیا۔ مبلغِ دعوت اسلامی نے انہیں بتایا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح مستحق افراد میں راشن تقسیم کررہی ہے اور تھیلیسمیا کے بچوں کے لئے خون کا انتطام کررہی ہے جسے سن کر گورنر پنجاب نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔