9 جولائی بروز جمعرات ناظم آفس المدینۃ العلمیہ عالمی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کتاب فتاویٰ اہلِ سنت کی تیاری کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دارالافتاء اہلِ سنت کے مولانا کفیل عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، ناظم المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان عطاری مدنی اور محمد کاشف سلیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مشورے کےبارے شعبہ ذمہ دار محمد کاشف سلیم عطاری مدنی نے دعوتِ ا سلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اجلاس میں کتاب فتاویٰ اہلِ سنت کو تیار کرنے کےمتعلق گفتگو کا تبادلہ ہوا اور ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں۔ اس کتاب میں ابواب بندی کے اعتبار سے ہزاروں فتاویٰ جات شامل کئے جائیں گے۔

کتاب پر کام شروع ہونے کی خوشی میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری کی جانب سے پورے المدینۃ العلمیہ میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتیان ِ کرام کے ہمراہ بھی فتاویٰ اہلِ سنت کی تیاری کے سلسلے میں مدنی مشورے منعقد ہوچکے ہیں۔