دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں پروفیشنل کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو مدنی کاموں اور مختلف شعبہ جات بالخصوص ویلفیئر کے حوالے سے بتایا۔

مدنی مشورے میں مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اورمختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مولانا عبدالحبیب عطاری نے بھی ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔