14 رجب المرجب, 1446 ہجری
ملتان شریف میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان
مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے نگران پاکستان نے رکن ملتان زون کے ہمراہ
فیضان مدینہ کاوزٹ کیا۔ نگران مجلس نے وضو
خانہ، لنگر خانہ سمیت دیگر شعبہ جات کی تعمیرات کا جائزہ لیاجبکہ رکن زون نے نگران مجلس کو تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریف کیا۔
نگران
مجلس فیضان مدینہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کیلئے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کا ذہن دیا اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے
سے رہنمائی کی۔