کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں قائم کمپنیوں کے
مالکان کی فیضان مدینہ کراچی آمد
دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کی دعوت پر کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا
میں قائم مختلف کمپنیوں کے مالکان کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ کمپنی
مالکان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا گیا۔
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان مالکان کو اپنی اپنی کمپنیوں میں کام کرنے
والے عاشقان رسول کو قرآن پاک کی تعلیمات سے آراستہ کرنے کیلئے مدرسۃ المدینہ
بالغان لگانے، نماز کے فرائض و احکام سکھانے کیلئے فیضان نماز کورس کروانے اور دیگر
مدنی کاموں کو شروع کرنے کا ذہن دیا جس پر
تاجر اسلامی بھائیوں نے اپنی بھرپور نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدمدنی حلقہ مجلس رابطہ برائے تاجران کراچی کے
ریجن ذمہ دار نے تاجر اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور مدنی
کاموں کے حوالے سے بتایا بالخصوص مجلس ویلفیئر کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں، تھسیلیمیا
اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں
کے لئے ملک بھر میں چلائی جانے والی بلڈکیمپین کے حوالے سے بتایا۔کمپنی مالکان نے
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور فلاحی کاموں کوخوب سراہا ۔