دعوت اسلامی کے تحت 10 مارچ 2020ءکو مدنی مرکز فیضان
مدینہ اسلام آباد میں انفرادی طور پرمدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
مجالس (جامعۃ المدینہ للبنات
،مدرسۃ المدینہ جزوقتی، فیضان مدینہ، ائمہ مساجد، ٹرانسپورٹ، جامعۃ المدینہ
للبنین، رابطہ برائےتاجران، رابطہ برائے شوبز، کارکردگی، مکتوبات و اوراد عطاریہ،
مزارات اولیاء، ڈاکٹر، کورسز) کے ریجن
ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےمدنی کاموں کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نےرمضان میں
مدنی عطیات جمع کرنے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔
دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020ء بروز پیر مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنل اور فنانس Finance کے شعبے سے
وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا
کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں
حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع
مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں تقسیم اسناد
اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے
تحت8مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو
لاہور میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ ،
اساتذہ، ناظمین ، ذمہ داران اور سرپرستوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع کے اختتام پر ناظرہ وحفظ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئیں۔
تفصیلات
کے مطابق گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان قافلہ
اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ
شوریٰ نے اپنے بیان میں اسلام کی راہ میں
درپیش مصائب و آلام کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ اسلام لائے قریش نے ان کو بے حد ستایا۔ یہاں تک کہ کوئلے کے
انگاروں پر ان کو چت لٹایا اور ایک شخص ان کے سینے پر پاؤں رکھ کر کھڑا رہا۔ یہاں
تک کہ ان کی پیٹھ کی چربی اور رطوبت سے کوئلے بجھ گئے ۔ لیکن انہوں نے اسلام کو
نہیں چھوڑا سب کچھ قربان کردیا۔ ہمیں اپنے وقت کی قربانی دینی چاہیے اور راہِ خدا
میں قافلوں کا مسافر بننا چاہیے۔
دعوت اسلامی
کے تحت 7 مارچ 2020ءکو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں انفرادی طور پرمدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف مجالس (تحفط اوراق مقدسہ، مدرسۃ المدینہ للبنات، مدرسۃ المدینہ
بالغان، اجارہ،مکتبۃ المدینہ، تقسیم رسائل) کے ریجن ذمہ داران نے
شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئےمدنی کاموں کے اہداف دیئے۔
رکن شوریٰ نےرمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے
کلام کیا۔
دعوت اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مجلس برائے کفن دفن کے زون ذمہ داران کاتربیتی اجتماع
ہوا۔ دوران اجتماع اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
اور حاجی محمد منصور عطاری کی آمد ہوئی ۔ اراکین شوریٰ نے شرکا کی تربیت کی اور مجلس کے مدنی کاموں میں بھر پور تعاون کرنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
دعوت اسلامی کے تحت 5 مارچ 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد کارکردگی ریجن آفس کا اجلاس ہوا جس میں
کارکردگی آفس کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ
جات اور 12 مدنی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔
فیصل آباد میں ہفتہ وار اجتماع کے موقع پر مجلس تجہیز و تکفین کے تحت لگائے گئےمدنی بستہ پرعلمائے کرام کی آمد
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین فیصل آباد زون کے تحت مدنی
بستہ لگایا گیا۔ مولانا محمد فیاض نقشبندی صاحب( منتظم اعلیٰ مرکزی جامعہ مسجد الفردوس )اور مولانا قاری محمد عزام قادری صاحب ( خطیب جامع مسجد نور مصطفیٰ فیصل آباد) نے بستے کا دورہ فرمایا۔ اس موقع پر اسلامی بھائیو
ں نے انہیں خوش آمدید کہااور مجلس کا
تعارف پیش کیا۔ علمائے کرام نے مجلس تجہیز
و تکفین اور پوری دعوتِ اسلامی کے لئے دعا فرمائی۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری پاکستان آفس ذمہ دار
مجلس تجہیز و تکفین)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے مختلف مجالس کے ریجن
ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں نگران اسلام آباد ریجن رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے(نگران سیالکوٹ زون، نگران چکوال جہلم زون، مجلس
ازدیادِ حب، مجلس مدنی بستہ، مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز، مجلس قافلہ، مجلس مدنی عطیات بکس، مجلس مدرستہ المدینہ
آن لائن، مجلس مدنی چینل عام کریں)کے
ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ مدنی
کاموں کے اہداف دیئے اور زون و شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کے اہداف دیئے۔