21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں ذمہ داران کا
تربیتی سیشن ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مختلف مجالس سے تعلق رکھنے والے اراکین زون
اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن کا آغاز شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد
قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کے بیان ”وقت کی قدر“ سے ہوا۔ بعد ازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری سلیم
عطاری اور نگران زون نے شرکا کی تربیت کی۔ اس تربیتی سیشن میں اراکین زون کے پیشگی اور عملی جدول کا جائزہ لیا
گیا جبکہ اجتماعی قربانی کے مقامات، قربانی کی کھالیں، 12مدنی کام، گھریلو صدقہ بکس، کھالوں کے اجازت
نامے، گودام کے انتظامات، گودام کی خود کفالت، مدنی مراکز کی تعمیرات اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔