21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں دعوت اسلامی
کی مجلس عشر پاکستان کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں تنظیمی اعتبار سے پاکستان کے چھ ریجن ذمہ داران اور نگران مجلس کے علاوہ مقامی
ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے مجلس عشر کی کارکردگی لی اور
نئے اہداف کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ رکن شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا
کہ ہم نے اطراف کے ہر گاؤں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے، کسانوں اور زمینداروں
کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی چینل کے ذریعے امیر اہلسنت کے مدنی
مذاکرے میں شرکت کروانی ہے۔