تبلیغ قراٰن وسنت کی عالمگیرمدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مختلف آن لائن کورسز، قراٰن پاک کی تعلیمات اور دینی تعلیمات سکھانے کاسلسلہ ہوتا رہتا ہے۔اب موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی ملک بھر کی مساجد میں تعینات  امام صاحبان میں بھی آن لائن کورسز کاآغاز کرنے جارہی ہے جس کا مقصد ان اسلامی بھائیوں کی Skills کو مزید بہتر بناناہے۔

اسی حوالے سے فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مجلس فیضان مدینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی، نگران مجلس اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران پاکستان انتظامی کابینہ و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی بذریعہ انٹرنیٹ رہنمائی فرمائی۔ دوران مدنی مشورہ مجلس فیضان مدینہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیاگیا جبکہ مختلف تجاویز پر غور کرتے ہوئے موجودہ صورت حال میں مجلس کے مدنی کاموں کو جاری رکھنے کے حوالے سے اہداف بھی طے کئے۔