21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان مدینہ اوکاڑہ میں بیت المال کے چیئرمین ملک ذیشان اور دیگر کی آمد
Mon, 29 Jun , 2020
4 years ago
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ
میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ بیت المال کے چیئرمین
ملک ذیشان اور دیگر کی آمد ہوئی جہاں رکن شوری و نگران فیصل آباد ریجن حاجی محمد رفیع
العطاری سے ملاقات کی۔ ملک ذیشان کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین اسلام کی خدمت کے لئے ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا،
بالخصوص موجودہ صورت حال میں فلاحی کاموں
کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا جس پر انہوں نے دین اسلام کی خدمت کیلئے دعوت اسلامی
کے مدنی کاموں کو سراہا ۔