1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی
مرکزفیضان مدینہ میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سے دعوت
اسلامی کی مجلس ویلفیئر کے نگران شفاعت علی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ملاقات
کی۔ نگران مجلس نے اپنے پنجاب شیڈول اور
پنجاب کے مختلف شہروں میں مجلس ویلفیئر کے قیام، ذمہ داران کی تقرریوں اور اہداف
کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا۔ نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی
بھائیوں کی مزید رہنمائی فرمائی اور مجلس ویلفیئر کے فلاحی کاموں کو بہتر انداز میں پورے ملک میں پھیلانے کے
حوالے سے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔