21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مجلس کفن دفن کے تحت فیصل آباد میں ہونے والے 7 دن کے آن لائن شارٹ کورس کا اختتام
Mon, 4 May , 2020
4 years ago
فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی
مرکزفیضان مدینہ سے مجلس کفن دفن کے تحت 7 دن کے آن لائن شارٹ کورس کا انعقاد کیاگیا
جس میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک ان اسلامی بھائیوں کی
رہنمائی فرمائی نیز کورس کے اختتام پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ و رکن شوریٰ
حاجی محمد شاہد عطاری نے کورس کرنے والے
اسلامی بھائیوں میں بیان فرمایا اور بذریعہ ویڈیو لنک مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
کورس میں کامیاب ہونے والے اسلامی بھائیوں کو
سرٹیفکیٹس بھی دئیے۔ نگران پاکستان نے ان
اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا کہ ہر گھر میں کم از کم ایک اسلامی بھائی اور ایک اسلامی
بہن کوغسل میت کا طریقہ آنا چاہئے۔