14 رجب المرجب, 1446 ہجری
مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان میں چوہدری ذوالفقار علی سدھو اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اللہ دتہ کاشف بوسن کی آمد
Tue, 17 Mar , 2020
4 years ago
پنجاب کے شہر ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی
مرکزفیضان مدینہ میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری ذوالفقار علی سدھو اور
سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اللہ دتہ کاشف بوسن کی آمد
ہوئی۔
نگران
کابینہ، مجلس نشرواشاعت اور مجلس رابطہ باالعلماء کے ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید
کہا اور رکن شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری سے ان شخصیات کی ملاقات کروائی۔
رکن شوریٰ
نے فیضان مدینہ میں قائم دفاتر اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں دنیا
بھر میں دین اسلام کی ترویج کے لئے ہونے والے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے
سے بتایاجس پر ان شخصیات نے دعوت اسلامی کی اشاعت دین کی کاوشوں کو سراہا۔