دعوتِ اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 16 جنوری کو مجلس تاجران کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماعِ پاک میں کراچی ریجن کے مختلف علاقوں سے تاجر حضرات نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آکر شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  فتح پور میں مجلس عشر اور اطراف ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی ۔ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو مسجد درس دینے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور عشر وصول کرنے اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کا ذہن بھی دیا۔

23، 24، 25 فروری 2020ء بروز اتوار پیر منگل سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے اسلامی بھائیوں کا  تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع شروع ہونے جارہا ہے جس میں مدرسۃ المدینہ کے مدرسین، ناظمین اور مدنی عملے کے اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ اس اجتماع میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی شرکا کی مختلف امور پر تربیت فرمائی گے۔

مجلس کی جانب سے دی جانے والی کارکردگی کے مطابق اس اجتماع میں ساڑھے نو سو سے زائد اسلامی بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد متوقع ہے۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مد نی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں 15 جنوری 2020ء بروز بدھ مجلس جیل خانہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور انہیں مختلف امور پر نکات دئیے۔مدنی مشورہ ظہر تا مغرب جاری رہا۔


نگران مجلس رابطہ برائے شوبز سید عارف الحسن عطاری کی زوجہ مرحومہ(مبلغۂ دعوتِ اسلامی اُمِّ حُر عطاریہ) کے چہلم کے موقع پر 14جنوری 2020ء بروز منگل بعد نمازِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔(رپورٹ:آصف عطاری، مجلس رابطہ برائے شوبز کراچی ) 


دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 17جنوری2020ء سے عاشقانِ رسول کے لئے سات  دن کا ”اصلاح اعمال کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو مختلف شرعی وتنظیمی اعمال کے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی۔ چند کے نام یہ ہیں : باطنی بیماری(جھوٹ، غیبت ، چغلی، حسد وغیرہ) اور اس کی تعریف، مدنی انعامات پر عمل کرنے کا طریقہ، ادائے مرشد، سنّتیں اور آداب، نماز کے احکام ، مدرسۃ المدینہ بالغان ، اشارات اور مختلف موضوعات پر امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ویڈیو کلپ دیکھائی جاتی ہے۔تمام عاشقانِ رسول سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبر زپر رابطہ کریں

03474112617

03027178191

03054111922

دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں 18 جنوری 2020ء سے سات دن کا ”فیضانِ نماز کورس “ شروع ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو وضو کے مسائل، نماز کی ادائیگی کا  عملی طریقہ، شرائط و فرائض اور مسنون دعائیں سمیت دیگر اہم مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی۔

عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کورس میں شریک ہوکر اپنی نمازوں کی اصلاح کریں اور علمِ دین کے نور سے اپنے سینے کو منور کریں۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں

03474112617

03027178191

03054111922


مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان صحافی اجتماع کا انعقاد

میڈیا سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشر و اشاعت کے تحت 10جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ مختلف شخصیات (لاہور پریس کلب، شیخوپورہ پریس کلب، قصور پریس کلب ، نشتر پریس کلب، واربرٹن پریس کلب، چوہنگ پریس کلب، رائےونڈ پریس کلب، الٰہ آباد پریس کلب، راجہ جنگ پریس کلب کے صدر‘ سیکرٹری جنرلز و دیگر عہدیداران) کےساتھ ساتھ لاہور کے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ صحافیوں اور نیوز اینکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ نشرواشاعت کے ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے صحافیوں کو فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔(رپورٹ:اسرار حسین عطاری، پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت )


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکپتن زون کے  عُشر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شر کا کی تربیت کرتے ہوئے عُشر جمع کرنے کا ذہن د یا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مولانا نذیر احمد نعیمی صاحب کی آمد

تفصیل:

11جنوری2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں K.P.Kکے مولانا نذیر احمد نعیمی صاحب کی آمد ہوئی ۔مولانا صاحب نے فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عباسیہ ٹاؤن  بہاولپور میں مدنی مشورہ

مجلس مالیات کے مختلف ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 11 جنوری 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عباسیہ ٹاؤن بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور کابینہ، رکنِ زون مالیات ، سٹی اکاؤنٹنٹ اور شہر مشاورت مالیات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران بہاولپور زون نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور اجیروں کو بروقت سیلری دینے، بجٹ کی کیفیت، نئے مدارس وجامعات المدینہ اور مساجد بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔نگرانِ زون نے مختلف شعبہ جات کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کو اپنا شعبہ خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: علی محمد عطاری، مجلس مالیات بہاولپور وہاڑی زون)

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں آج 14 جنوری بروز منگل پاکپتن زون کے مدرسۃ المدینہ للبنین کے ناظمین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی رفیع العطاری نے شرکا کو مختلف مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی انفرادی عبادت کا بھی ذہن بنانا چاہئے، ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کریں۔ رکنِ شوریٰ نے ناظمین کو یہ ذہن دیا کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں دو گھنٹے دیں اور مدنی کاموں کی اشاعت میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔(رپورٹر: زاہد عطاری، اوکاڑہ پنجاب پاکستان)