
دعوت اسلامی کے تحت 2مارچ 2020ءکو مدنی مرکز فیضان
مدینہ اسلام آباد میں فرداً فرداً مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مجالس (ہفتہ وار اجتماع ، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ، عشر ، مالیات،
حج و عمرہ ، اسپیشل افراد ، اثاثہ جات ، خدام المساجد) کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ مدنی
کاموں کےاہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے رمضان عطیات کے حوالے سے مدنی پھول بھی پیش کئے۔
9مارچ کو پروفیشنل اسلامی بھائیوں کے لئے ہونے والے اجتماع
میں مولانا محمد عمران عطاری خصوصی
بیان کریں گے

دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020ء بروز منگل مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنل اور فنانس Finance کے شعبے سے
وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں خصوصی بیان
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد
عمران عطاری فرمائیں گے۔ اس شعبے کے تمام افراد سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔بیان
کا آغازرات 7:30 بجے ہوگا۔
مکتبۃ المدینہ العربیہ اور مجلس
ماہنامہ فیضان مدینہ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 مارچ2020ء بروز منگل عالمی مدنی فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مکتبۃ المدینہ العربیہ اور مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ حاجی برکت علی عطاری، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ مولانا آصف عطاری مدنی،ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا راشد عطاری
مدنی، نگرانِ مجلس مکتبۃ المدینہ سید فرحان عطاری، نگران مجلس مکتبۃ المدینہ العربیہ حاجی فیاض عطاری اور
رکن مجلس مکتبۃ المدینہ العربیہ محمد احمد رضا عطاری مدنی نے شرکت کی۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اجلاس میں شریک اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور ان شعبہ جات میں مزید ترقی و بہتری کے لئے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔ اس
موقع پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ سمیت مکتبۃ المدینہ کے دیگر کتب کی Celling بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ا ور اس کام کے لئے کیا
اقدامات ہونے چاہیے اس پر سوچ و بِچار کی گئی۔


دعوت اسلامی
کے تحت یکم مارچ 2020ءکو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں وقتا فوقتا مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مجالس (تاجران، تاجران برائے
گوشت، سیکورٹی، نشرو اشاعت ، وکلا، اصلاح برائے قیدیان، رابطہ برائے اسپورٹس، آئی ٹی) کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور سابقہ کارکرگی کا جائزہ
لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے تحت یکم مارچ 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ جھنگ میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت
کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلے
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائی ہاتھوں ہاتھ ایک ماہ ، 12 دن اور تین
کے قافلےمیں سفر کے
لئے روانہ ہوئے۔

دعوت اسلامی کے تحت 29 فروری 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول
پیش کئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت
مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں 29 فروری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے مدنی عطیات جمع کرنے اور
سحری اجتماعات منعقد کروانے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔

دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس
نیو سوسائٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تر بیت کی اور مدنی پھول پیش کئے ۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی
موجود تھے۔

25 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھامیں مدنی کاموں کے سلسلے رکن شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری کی آمد ہوئی ۔ وقت مناسب پر
رکن شوریٰ نے فیضان مدینہ میں عاشقان
رسول سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے تحت 25 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں مجلس مالیات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مالیات کے
ذمہ داران نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ حاجی محمد
وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی
تنظیمی اور اخلاقی تربیت کرتے ہوئے موجودہ بجٹ کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے آمدن
بڑھانے اور ریجن کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

25 فروری2020ء کو دعوت
اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا میں بذریعہ
ویڈیو لنک مجلس بیرون ملک کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں بیرون ملک کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوری ٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماع، مدرسۃ
المدینہ بالغان، مسجد درس، تین اور 12 ماہ کے قافلے، ماہ رمضان کا اعتکاف اور مدنی عطیات کے حوالے سے اہداف دیئے۔ اس مدنی مشورے میں رکن
شوریٰ حاجی بلال رضا عطاری بذریعہ لنک موجود تھے۔