20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف مجالس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا
Thu, 5 Mar , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی
کے تحت 4 مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں مجلس اجتماعی اعتکاف، مجلس مدنی انعامات، مجلس قافلہ کے ریجن اور زون ذمہ
داران کے ساتھ ساتھ مختلف مجالس (جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ،اجارہ، مدنی
مذاکرہ،شعبہ تعلیم، مالیات، کارکردگی،حفاظتی امور،لنگر رضویہ،ائمہ مساجد،مدرسۃا
لمدینہ بالغان، فیضان مدینہ) کے نگران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہدعطاری نے
رواں سال ملک بھر میں 12 ہزار مقامات پر اجتماعی اعتکاف کروانے کا ہدف دیا اور مشورے میں شریک تمام
شعبہ جات کے ذمہ داران کو اس کی تیاری کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ ا س موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔