دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگرانِ مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 8فروری
2020ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ”فقہ المعاملات اور جدید بینکنگ کورس“ کے حوالے سے مدنی مشورہ
لیا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ اور بینکاری
سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ نے کورس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اپنے قیمتی
مدنی مشوروں سے بھی نوازا۔ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری
اورحاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے ۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں فقہ المعاملات اور
جدید بینکنگ کورس کا آغاز 14فروری سے ہوگا
دورِ حاضر میں بینکاری
سے متعلق پیش آنے والے جدید مسائل سے آگاہی
حاصل کرنے کا زبردست موقع!!!
14 فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں فقہ المعاملات اور جدید بینکنگ کورس کا اہتمام کیا جا رہا ہے
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مرکزی
جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ کراچی(عالمی
مدنی مرکز) کی جانب سے ”فقہ
المعاملات اور جدید بینکنگ کورس“ کا اہتمام کیا جا رہا ہےجس میں دارالافتاء اہلِسنت
کے مفتیانِ کرام اور بینکنگ و فنانس کے ماہرین مختلف اہم موضاعات پرخصوصی لیکچر دیں گے۔
کورس میں دیئے جانے والے چند لیکچرز کے عنوانات
عصرِ حاضر میں سرمایہ کاری میں مضاربت کا
استعمال*عصرِ حاضر میں سرمایہ کاری میں مرابحہ
کا استعمال*بینکوں
میں معاہدوں کے پس منظر میں گارنٹی کا نظام*شیئرز
کی خریداری سے متعلق شرعی احکام*عصرِ حاضر کے
جدید مسائل میں وکالت کا استعمال*بیوع کے جدید
مسائل اور اس کے علاوہ دیگر اہم موضوعات شامل ہوں گے۔
کورس میں شامل ہونے کی اہلیت
کورس میں کسی بھی سنی جامعہ سے فارغ التحصیل
فاضلین، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ اور فائننس و اکاؤنٹس ماسٹرز شرکت کر سکتے ہیں۔
کُل32 کریڈٹ گھنٹوں پر مشتمل جدید بینکنگ کورس کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز 14فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک سے ہو رہا ہے۔ کلاسز ہفتہ میں دو دن جمعہ اور اتوار کی رات 9 تا 11 بجے تک عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہوں گی۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت پاکستان کے تحت عبدالمجید ساجد( سابق سیکرٹری جنرل پریس کلب لاہور) کی والدہ کےایصالِ ثواب کے لئے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں میڈیا
سے وابستہ شخصیات، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کی اور مرحومہ کے لئے دعائے
مغفرت کی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری،
پاک آفس کارکردگی ذمہ دار مجلس نشرواشاعت
پاکستان)
فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مکتبۃ المدینہ کا
اجلاس
نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے شرکا کی تربیت کی
تفصیل:
نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں 4 فروری 2020ءبروز منگل مجلس مکتبۃ المدینہ کا اجلاس فرمایاجس میں رکنِ شوریٰ حاجی برکت علی
عطاری، نگرانِ مجلس مکتبۃ المدینہ محمد فیاض عطاری اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت
کی۔ نگرانِ شوریٰ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور شعبے
کے دیگر معاملات پر بات چیت کی۔
دعوت اسلامی کے تحت 2 فروری 2020ء کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے نگرانِ زون،
نگرانِ کابینہ اور مجلس کورسز کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نگرانِ زون اور مجلس کورسز کے ذمّہ داران
کو کابینہ سطح پر جاکر 12 مدنی کام کورس کروانے کے اہداف دیئے۔ اس موقع پر اراکینِ
شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری اور حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت
اسلامی کے تحت 5 فروری 2020ء بروزِ بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
میں نگرانِ زون اور نگرانِ ریجن کا اجلاس
منعقد ہوگا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔تمام ذمّہ داران سے شرکت کی درخواست ہے۔
یادرہے
کہ اس مشورے کا آغاز صبح 10:00 بجے ہوگا۔
فیضانِ
مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں 12 مدنی کام کورس کا
آغاز اور ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں 31 جنوری 2020ء سے تین دن کا 12 مدنی کام کورس کا آغاز ہوچکا ہے۔ کورس کے پہلے دن نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے ڈویژن تا ریجن ذمّہ داران کے ہمراہ صدائے مدینہ لگایا اور بعد
فجر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ
پاکستان نے شرکا کو 12 مدنی کام کورس کا تعارف پیش کیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان
کے متعلق تفصیل ارشاد فرمائی۔ یادرہے کہ اس کورس میں رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی
عطاری اور نگران زون حیدر آباد قاری ایاز
عطاری سمیت ہر سطح کے ذمّہ داران شریک ہیں۔
نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے حیدر آباد سے بذریعہ لنک مدنی
مشورہ بھی فرمایا جس میں پاک کابینہ آفس کے
اسلامی بھائی اور ملک بھر کے نگران ریجن، نگرانِ
زون ، نگرانِ کابینہ، نگرانِ ڈویژن مشاورت
اور نگران علاقائی مشاورت کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان نے
ذمّہ داران کو جاب ڈسکرپشن، مجلس کارکردگی، تقرری، پاک کابینہ آفس اور ریجن آفسز
کے نظام کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
یکم فروری 2020ء بروز ہفتہ مجلس تحفط اوراقِ مقدسہ کے ذمہ
داران کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس تحفظ اوراقِ
مقدسہ محمد شاہ نواز عطاری سمیت دیگر ذمّہ
داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی
تربیت فرمائی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےسال 2020ء کے اہداف طے
کئے۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ “ کی سالانہ بکنگ کروانے کا بھی ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کی مجلس سیکورٹی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملک کالونی نواب شاہ زون میں تین دن کا سنّتوں
بھرا اجتماع ہوا جس میں مجلس سیکورٹی کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس ، نگرانِ زون اور رکنِ ریجن نے سنّتوں
بھرے بیانات کئے ۔
دعوت
اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 31جنوری 2020ء تا 2فروری 2020ء تک مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں 12مدنی
کام کورس شروع ہونے جارہا ہے جس میں ریجن،
زون، کابینہ ذمّہ داران، نگران علاقائی مشاورت،
جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام اور میر
پور خاص اور حیدر آباد کے بڑے درجے کے طلبۂ کرام شرکت
کریں گے۔ اس کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری یہ کورس کروائیں گے۔
مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ لاہور جوہر ٹاؤن میں فیضانِ
نماز کورس شروع ہونے جارہا ہے
دعوت
اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں یکم فروری
2020ء سے سات دن کا ”فیضانِ نماز کورس “ شروع ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کرنے والے
اسلامی بھائیوں کو وضو کے مسائل، نماز کی ادائیگی کا عملی طریقہ، شرائط و فرائض اور مسنون دعائیں سمیت
دیگر اہم مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی۔
عاشقانِ
رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کورس میں شریک ہوکر اپنی نمازوں کی اصلاح کریں اور
علمِ دین کے نور سے اپنے سینے کو منور کریں۔
مزید معلومات کے لئے ان نمبر زپر رابطہ کریں
03014539519
03027178191
03054111922
مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ لاہور جوہر ٹاؤن میں 12 مدنی
کام کورس شروع ہونے جارہا ہے
15فروری
2020ء سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں سات دن کا 12 مدنی کام کورس شروع ہونے جارہا ہے۔ اس کورس میں شرکا
کو 12 مدنی کامو ں (مدنی قافلہ، مدنی انعامات، علاقائی دورہ، مدنی مذاکرہ، V.C.D
اجتماع، یومِ تعطیل اعتکاف، ہفتہ وار اجتماع، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی حلقہ،
چوک درس، مسجد درس اور صدائے مدینہ ) کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیگی ۔
تمام عاشقانِ رسول سے اس کورس میں شرکت کرنے کی التجا ہے۔
مزید معلومات کے لئے ان نمبر زپر رابطہ کریں
03014539519
03027178191
03054111922
Dawateislami