21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے اسلامی بھائیوں
کےلئے تین دن کی تربیتی نشست جاری
ہے۔ دوران نشست رکن شوریٰ حاجی محمد منصور
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور تمام شرکا کو تجہیز و تکفین کا ٹیسٹ پاس کرنے
اور اس مجلس کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔