دعوتِ اسلا می کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 13اکتوبر2019ء بروز اتوار  مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اور مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے ریجن ذمّہ داران کابذریعہ انٹرنیٹ  مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا سے اسلامی بہنوں کے تعویذاتِ عطاریہ کے مدنی بستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےذمّہ داران کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مزید مدنی بستے کھولنے کے اہداف طے کئے۔ علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات بھی فراہم کئے۔ (رپورٹ:،معاون رکنِ شوریٰ ، ابو ابراھیم محمد جہانزیب عطاری مدنی مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھرانہ موڑ سیالکوٹ میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت  اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کےسلسلے میں عاشقانِ رسول کو حلقہ سطح پر تین دن کے قافلوں میں سفر کروانے کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ:محمد امجد رضا عطاری، نگرانِ کابینہ )


دعوت اسلامی کے تحت نگرانِ کابینہ نے مدینہ ٹاؤن چوبارہ  میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاوزٹ کیا اور فیضانِ مدینہ میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تاجران اور مجلس وکلا کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ حاجی مولاناعبدالحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔

لائیو اسٹاک، پولٹری اور زراعت کے شعبے سے وابستہ عاشقانِ رسول کے لئے خوشخبری

دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے زیر اہتمام

سنتوں بھرا اجتماع

22 اکتوبر 2019ء بروز منگل شام 6 بجے تا رات 9 بجے

بمقام: فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی ملتان

خصوصی بیان

رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری 


اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 15اکتوبر 2019ء کو مغرب کی نماز کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس قافلہ کے نگران اور ریجن، ذیلی، حلقہ، علاقہ، ڈویژن، کابینہ اور زون سطح کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوگا جس میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔تمام ذمّہ داران اسلامی بھائیوں سے شرکت کی درخواست ہے۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 4 اور 5 نومبر 2019ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا  انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے مٹن ،بیف،چکن،مویشی منڈی،سلاٹر ہاؤس اور چمڑا منڈی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔اس اجتماع پاک میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکروں اور نگران اراکینِ شوریٰ سنّتوں بھرے بیانات کے ذریعے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائیں گے۔


7اکتوبر2019ء بروز پیر کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی عطیات بکس،  مجلس مدرسۃ المدینہ، مجلس جامعۃ المدینہ، خودکفالت ذمہ داران اور بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے اپنے شعبے کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو خود کفیل بنانے اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرنے کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے آفس میں 7 اکتوبر2019ء کو مجلس مالیات  کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔


آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی انسان کی زندگی کا اہم جز بن چکی ہے اور اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر شعبوں کی طرح اشاعتِ علمِ دین  میں بھی ہو رہا ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کی اہمیت کے پیش نظر موبائل ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس کے ذریعے دینی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی قومی اور بین الاقوامی ضروریات کومد نظررکھتےہوئے دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ مجلس آئی ٹی قائم کررکھا ہے جو ٹیکنالوجی کی دنیا کے اربوں انسانوں کو جدید اور بہتر سہولیات اور راہنمائی فراہم کر رہاہے۔

عاشقانِ رسول کو بآسانی دینی مواد تک رسائی حاصل ہو اس سلسلے میں مجلس آئی ٹی اور مجلس المدینۃ العلمیۃ کے تحت آج 8 ستمبر 2019ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں المدینۃ العلمیۃ کی آفیشل ویب سائٹ اور مختلف سوفٹ ویئرز لاؤنچ کرنے کے متعلق بات چیت ہوئی۔ناظم المدینۃ العلمیۃ محمد آصف خان عطاری مدنی کا کہنا ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ بہت جلد المدینۃ العلمیۃ کی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے گی جس میں مختلف موضوعات پر دینی کتب اپلوڈ کی جائیں گی۔ اس ویب سائٹ سے عاشقانِ رسول فری آف کاسٹ کتابیں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔


دعوتِ اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 06 ستمبر 2019ء کو مدنی تربیتی کورس، فیضانِ نماز کورس اور 12 مدنی کام کورس کے شرکا کے درمیان کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مذکورہ کورسز کے اسلامی بھائیوں اور معلمین کو وی سی ڈی کے ذریعےغسلِ میت، کفن دفن کا سنت طریقہ کار اور میت سے متعلقہ احکامات سکھائے۔شرکائے اجتماع نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  5 اکتوبر 2019ء بروز ہفتہ خالی علاقہ جات کے بارہ ماہ کے کراچی ریجن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے خالی علاقہ جات میں مدنی کام کس طرح کیا جائے“ کے متعلق شرکا کی تربیت کی اور اب تک وہاں ہونے والے کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔مدنی مشورے میں رکن مجلس کراچی ریجن اور کراچی ریجن کے خالی اطراف کے بارہ ماہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری ، نمائندہ خصوصی دعوتِ اسلامی کے شب وروز)