مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے زون اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران کا اجلاس
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ
داران کا اجلاس ہوا جس میں زون ذمّہ اران
اورکابینہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری نے ذمّہ داران کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔
حصولِ تعلیم جہاں
انسان کی ذاتی زندگی کےلئے ضروری ہے اسی طرح انسان کی معاشرتی زندگی کےلئے بھی بہت اہم ہے، انسان
کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے علم
کی بنیاد پر دیگر مخلوقات پر فضیلت بخشی ہے، آج کے اس پرآشوب اور تیز ترین دورمیں
جدیدعلوم تو ضروری ہےلیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک مسلمان کے لئےدینی تعلیم سیکھنا بے حد
ضروری ہے۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اسی بات
کو مدنظر رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی نےایک شعبہ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا انعقاد کیا جس کےذریعےجدیدٹیکنالوجی کا استعمال
کرتے ہوئے دین متین کی تعلیمات کو عام کیاجارہاہے۔
اسی سلسلے میں عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سات دن کے بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں کےلئے
تربیتی اجتماع کے موقع پر مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے اپنے شعبہ کی تشہیر کے لئے
کیمپ لگایا جس میں تربیت کی غرض سے آئے ہوئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کے طلبہ بھی
شریک ہیں۔ ریجنل نگران مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جو طلبہ آن لائن ناظرہ، درس نظامی و دیگر علوم پڑھ رہے ہیں وہ بھی تربیتی
اجتماع میں شریک ہیں ۔
واضح رہے کہ دعوتِ
اسلامی کے تحت چلنے والے شعبے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن بیرون ملک
کے بچوں و بچیوں اوراسلامی بھائی و اسلامی بہنوں کو 32 مختلف آن لائن کورسز میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات سے روشناس کرایا
جاتا ہے۔ لہٰذا آپ بھی گھر بیٹھے دینی
تعلیم حاصل کرنے کےلئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی ویب سائٹ https://www.quranteacher.net/ یاUNAنمبر
03139292992 پر
رابطہ کریں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس
اوور سیز کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عالمی مد نی مر کز فیضان مدینہ کراچی میں سات دن کا سنّتوں بھرا اجتماع جا ری ہے جس میں 30سے زائدممالک سے سیکڑوں
اسلامی بھائی شریک ہو ئے ہیں ، ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے اجتماع کے دوسرے
دن رکن شوریٰ حاجی منصور علی عطا ری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور بیرون ملک سے آ نےوا لےعاشقانِ رسول کو انفرادی
عبادت کی فضیلتیں بیان کر تے ہوئے کہا کہ انفرادی عبادت کی بر کت سے اللہ پاک کا قرب حاصل ہوتا ہے اور آ نے وا لی نسلوں
کو بھی فا ئدہ پہنچتا ہے ۔ علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے اس دوران شرکا اسلامی بھائیوں
کو اپنی مصروفیت کے مطابق نیک کام کر نے کےلئے جدول تر تیب دینے کا ذہن دیا۔اجتماع
میں شریک بیرون ممالک کے اسلامی بھائیوں نے اس مو قع پر اچھی چھی نیتوں کا اظہار
بھی کیا ۔
واضح رہے کہ مجلس اوور
سیز کے تحت جا ری سات کے سنّتوں بھر ے اجتماع کا سلسلہ 24 ستمبر2019ء تک جاری رہے
گا جس میں اراکین شو ریٰ مختلف اوقات میں ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرما ئیں گے
۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت بلوچستان کے شہرمیں واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ رکنی میں سنّتوں بھرااجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگران مجلس نے ذکر اللہکے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو قفلِ مدینہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں بلوچستان ہی میں چوک درس کا سلسلہ بھی ہوا جس میں نگرانِ مجلس نے شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے، اسکول و
کالج میں بنیادی تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم،انجینئرنگ ،وکالت، ڈاکٹری اور مختلف جدید
علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے، انسانی زندگی میں جدید علوم تو ضروری
ہیں ہی لیکن اسکے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی اہمیت بھی اپنی جگہ ہے اس تعلیم کی وجہ
سے زندگی میں خدا پرستی، عبادت، محبت خلوص، ایثار،خدمت خلق، وفاداری اور ہمدردی کے
جذبات بیدار ہوتے ہیں، اسی دینی تعلیم کو عام کرنے کےلئے دعوت ِاسلامی اپنے روز اوّل
ہی سے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ اور اس کے شعبہ جات اپنی انتھک
محنت سے لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں شامل کررہے ہیں۔ ایسا ہی 25 اسلامی
بھائیوں پرمشتمل ایک قافلہ مجلس ماہی گیر کے تحت تین دن کے لئے ٹنڈو محمد خان سے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضر ہوا، جہاں مجلس ماہی گیر کے ذمہ دار
اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور ان کی تربیت کی۔ مجلس کے اسلامی بھائی
نےدورانِ قافلہ شرکا کو سنتیں اور آداب کے
ساتھ فرض علوم بھی سکھائے۔
فیضان ِمدینہ کراچی میں مدرسۃالمدینہ کے مختلف سطح کے ذمّہ داران کا اجلاس
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجلاس ہواجس میں مدارس المدینہ کے ناظمین، معاون ناظمین، مفتیشین، کابینہ ناظمین، زون ناظمین، کل وقتی،
جزوقتی، کورسز، للبنات مجلس، کراچی ریجن کی مجلس کے اراکین اورذمّہ داران نے شرکت
کی۔ اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اورقاری محمدسلیم عطاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی
جائزہ لیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس اوورسیزکے تحت عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ کراچی میں اوورسیز کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کے تربیتی
اجتماع کا آغاز18 ستمبر بروز بدھ 2019ءبعد نماز ظہر ہو گیا ہے، اس تربیتی اجتماع
میں یوکے،کینیڈا،اٹلی، ترکی،اسپین، نیپال،سوڈان،جرمنی، عرب امارات،ساؤتھ افریقہ
اور تنزانیہ سمیت 32 ممالک کے عاشقانِ رسول شریک ہیں، یہ تربیتی اجتماع 24 ستمبر2019ء تک جاری رہے گا جس میں مختلف
کورسز کا سلسلہ ہوگا۔ تربیتی اجتماع کے پہلے دن رکنِ شوریٰ حاجی محمد عماد عطاری مدنی
نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ہونے والے تربیتی اجتماع میں بیرونِ ملک
سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ دورانِ تربیت رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان سنّتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں
معاونت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،ابو ابراہیم محمد جہانزیب عطاری مدنی ،معاون رکنِ شوریٰ ،کراچی)
فیصل
آباد ریجن مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن 12 مدنی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ
المدینہ کے اساتذہ ٔکرام اور ناظمین نے شرکت کی۔ نگران ِپاکستان انتظامی کابینہ نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےفرمایا کہ دعوت ِاسلامی کے 12
مدنی کام، 108شعبہ جات اور جتنے بھی اجلاس، جتنی بھی انفرادی کوششیں اور جتنی بھی
کتب ہے سب ہی دعوتِ اسلامی کے کام ہیں۔امیر اہل سنّتدَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مدنی
مقصد عطا فرمایا ہے کہ” مجھے اپنی اور ساری
دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔نگران پاکستان نے اساتذۂ کرام کو12 مدنی
کام پر عمل کرنے اور اپنی اور دوسرے لوگوں کی بہت اچھے طریقے سے اصلاح کرنے کا ذہن
دیا۔
”امام حسین سے دوستی حضور اکرم سے دوستی ہے، امام حسین سے دشمنی
حضور اکرم سے دشمنی ہے، امام حسین سے محبت کرنا حضور اکرم سے محبت کرنا ہے، اور میرے
آقا محمد سے محبت کرنا اللہ سے محبت کرنا ہے۔“یہ کہنا تھا نگران پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کا جو فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں ”جانِ عالم ہو فدا خاندان اہل بیت“
کے عنوان سے ہونےوالے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمارہے تھے۔ اس موقع پر ذمہ
داران اور عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان کے شہر پنجاب گجرات کٹریانوالہ میں دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے افتتاح کے موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسو ل کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کو عام
کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ
اسلامی کےتحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سات دن کے تربیتی اجتماع کا آغازآج 18 ستمبر2019ء
بروز بدھ سے ہو چکا ہے جس میں 32 ممالک سے
ذمہ دار اسلامی بھائی شرکت فرما رہے ہیں۔اس سلسلے میں تربیتی اجتماع سے قبل امیر قافلہ کورس کا انعقاد
کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”ایک امیر قافلہ کو کیسا ہونا چاہئے“کے متعلق
ذمّہ داران کی تربیت کیاور نکات دئیے ۔