نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ کی زیرِ نگرانی کراچی ریجن کے ذمہ داران کا اجلاس 22 ستمبر کو ہوگا
(کراچی رپورٹ)22 محرم الحرام 1441ھ / 22 ستمبر 2019ء بروز اتوار کو
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی میں کراچی ریجن کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد
کیا جائے گا جس میں شہر کے تمام نگرانِ
علاقائی مشاورت، نگرانِ ڈویژن مشاورت ا ور نگرانِ کابینہ شرکت کررہے ہیں۔اجلاس کا وقت صبح 9 تا مغرب رکھا
گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری فرمائیں گے۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 15 ستمبر
2019ء بروز اتوار اور پیر کی درمیانی شب
اس سال حج کی سعادت پانے والے عاشقانِ رسول کے اعزاز میں عظیم الشان محفلِ نعت
بنام ”استقبال حجاج کرام“ کا انعقاد کیا گیا جس میں حج کی سعادت پانے والے
عاشقانِ رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے شرکائے محفل سے یادِ مدینہ کے موضوع پر گفتگو فرمائی جبکہ نگرانِ شوری مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے بھی سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد آقائے دو
جہاں صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی گئی،محفل نعت میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران و اراکین شوریٰ اور مبلغین دعوت اسلامی و مختلف نعت خوانوں سمیت 1500
سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
محفلِ مدینہ میں شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا کہناتھا کہ ”پیارے پیارے حاجیو! آپ کو بہت
بہت مبارک ہو کہ حج کی سعادت سے مشرف ہوئے، واقعی یہ بہت بڑا شرف ہےجس کو ملا اس
کو ملا، اللہ کرے کہ ہم اس کے قدر دان بنیں، آپ کو حج کی
قبولیت کے تعلق سے بزرگوں کے کچھ اقوال پیش کرتا ہوں، اس پر غور کرتے چلے جائیں کہ
کیا واقعی ہم نے ویسا ہی حج کیا جیسا کہ فرمایا گیا ہے، علمائے کرام رحمہم اللہ السلام فرماتے
ہیں کہ حج مبرور وہ ہے جس کے بعد گناہ نہ ہو، میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے
ہیں ، حج مبرور کی نشانی ہی یہ ہے کہ پہلے سے اچھا ہو کر پلٹے ،دونوں اقوال پر ہم
غور کریں کہ کیا حج کے بعد ہماری کیفیت کیا ہے۔ کسی کو حج سے واپسی دس دن ہوگئے
ہوں گے کسی کو پندرہ دن ہوگئے ہوں گے کسی کو زیادہ ، کسی کو کم پھر یہ کہ اعلیٰ
حضرت کا فرمان کہ اس کی نشانی ہی یہ ہے کہ پہلے سے اچھا ہو کر پلٹے تو واقعی ہم
پہلے سے اچھے ہوئے؟ ، نمازوں کی پھرتی بڑھی؟ ہماری سستی اڑی؟ ، اخلاق پہلے سے بہتر
ہوئے؟، گناہوں کا زور ختم ہوا؟، اللہ کریم نے ہم کو اتنی بڑی سعادت دی کہ ہم کو اپنے
در پر بلایا، ہم نے اس کی کیا قدر کی؟، ایک قول ہے حجِ مبرور وہ ہے جو حاجی کا دل
نرم کردے کہ اس کے دل میں سوز ، آنکھوں میں
تری رہے۔
مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حج کرنا آسان ہے، حج
سنبھالنا مشکل ہے۔منقول ہے کہ قبولیت ِ حج کی ایک علامت ایک نشانی یہ ہے کہ وہ جن
نافرمانیوں میں مبتلا تھا انہیں چھوڑ دے اور اپنے بُرے دوستوں کو چھوڑ کر نیکوں کی
صحبت اختیار کرے۔اصلاح کے لیے بہت ضروری ہے کہ اچھی صحبت اختیار کرے بُری صحبت میں
بندہ اپنی اصلاح کر نہیں سکتا، کوئی کہے کہ میں کیچڑ میں لت پت ہوتا رہوں اور میررے
کپڑے صاف ستھرے رہیں یہ ناممکن بات ہے اسی طرح بری صحبت میں رہ کر کوئی بولے کہ میں
خدا کو پالوں گا اور خوفِ خدا بھی میرے اندر ہوگا اور سب کچھ ہوگا تو یہ ناممکن
والی صورت ہے۔
محفل نعت کے اختتام پر صلاة والسلام پڑھا گیا جب کہ امیر
اہل سنت نے خصوصی دعا فرمائی اور تقریباً ساڑھے تین سو اسلامی بھائیوں سے
ملاقات فرمائی۔
نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی زیرِ
صدارت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کا تین دن کا اجلاس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری ہے۔ اجلاس کا آغاز 16 ستمبر
2019ء بروز پیر سے ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ
کے تمام اراکینِ شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس
میں مختلف نکات پر غور کیا جارہا ہے جبکہ دعوتِ
اسلامی کے موجود کاموں کی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ذمہ داران کو
آئندہ کے اہداف بھی دیئے جائیں گے۔ مرکزی
مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس 18 ستمبر تک جاری
رہے گا۔
اس سے قبل 7 تا
9 جولائی 2019ء کو شوریٰ کا اجلاس ہوا تھا
جس میں بہت سی تنظیمی اصلاحات کی تبدیلی کی منظوری دی گئی تھی اور تحریری صورت میں اپڈیٹ جاری بھی کی گئی تھی۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جامعات المدینہ کےاساتذہ اور ناظمین کا تربیتی اجتماع
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی کے درجہ دورۂ حدیث شریف میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں کراچی میں قائم 64 جامعات
المدینہ کے اساتذہ ٔکرام اور ناظمین نے شرکت کی۔ کراچی ریجن کے ذمّہ داراسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت اور اہم معاملات پر تبادلہ
خیال کیا۔ اس موقع پر تعلیمی امور کےریجن ذمّہ دار نے بھی ان عاشقانِ رسول کی
تربیت کی اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
واضح رہے کہ جامعات المدینہ کے تمام اساتذہ ٔکرام
اور ناظمین کی تربیت کا یہ سلسلہ سالانہ بنیادوں پر ہوتا رہتا ہے جس میں پچھلی
کارکردگی کا جائزہ لیاجاتاہےجسکا مقصد اس شعبہ کی ترقی، شعبہ کی مزید بہتری کےلئے
اقدامات کو بڑھانا اور آئندہ کے اہداف مقرر کرنا ہوتاہے۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شوبز کے افراد کا سنّتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس رابطہ
برائے شوبز کے تحت سنّتوں بھرا اجتماع ہو اجس میں اندرونِ ملک سے آئے ہوئے شوبز سے
وابستہ افراد نے شر کت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شادی بیاہ،تجارت ،صفائی اور دیگر معاشی مسائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع کے
اختتام پر شرکا نے نماز کورس کرنے اور شوبز کے دیگر افراد کو نیکی کی دعوت دینے کی
نیت کی۔
عالمی مدنی مرکز کراچی میں محفلِ نعت بسلسلہ استقبالِ حجاج کرام منعقد کی جارہی ہے
مدینے کا ذکر عاشقِ مدینہ بلکہ کئی دلوں میں عشقِ مدینہ
کی شمع فروزاں کرنے والے امیرِ اہلِ
سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمراہی میں کیا جائے تو ذکرِ مدینہ کا لطف ہی دوبالا ہوجاتا ہے۔تمام
عاشقانِ مدینہ کے لئے زبردست خوشخبری! کہ15 ستمبر 2019ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی کراچی میں اسقبالِ حجاج کرام کے سلسلے میں عظیم الشان محفلِ نعت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔محفلِ
پاک میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے جبکہ اس سال حج پر جانے والے حجاجِ کرام کو بھی محفل میں
شرکت کی خاص دعوت دی گئی ہے۔بانیِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات کے خواہشمند اسلامی
بھائی اسی سال حج سے مشرف ہونے کا ثبوت دیکر عشاء کی نماز سے لیکررات 10:30 تک
ٹوکن حاصل کرسکیں گے۔یاد رہے! عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عشاء کی
نماز 8:30 پر ادا کی جائے گی۔تمام عاشقانِ رسول سے اس محفلِ پاک میں شرکت کی
درخواست کی جاتی ہے۔
عالمی مدنی مرکز میں مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا تین دن کا تربیتی اجتماع
دعوتِ اسلامی کے
زیرِ انتظام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے
ذمہ داران کا 9، 10، 11 ستمبر 2019ء کوتین دن کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماعِ پاک میں ملک بھر سے مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے کم و بیش 4650 ذمہ
داران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ امیرِ
اہلِ سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی
مذاکروں، جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور
اراکینِ شوریٰ و دیگر مبلغینِ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کے ذریعے شرکا کی تربیت کی۔ اجتماع کے آخری روز رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری
مدنی نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان
فرمایا اور انہیں اپنی مجلس کا کام مزید بہتر انداز میں کرنے کے متعلق
قیمتی نکات پیش کئے۔
مفتی محمد وسیم سیالوی صاحب کا کراچی میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ
اسلامی 108 سے زائد شبہ جات میں دینِ متین
کی خدمت میں کوشاں ہے۔ 108 شعبہ جات میں ایک شعبہ مجلس رابطہ بالعلماء بھی ہے، جس
کے کاموں علمائے کرام سے ملاقاتیں کرنا،عاشقانِ
رسول کے جامعات و مدارس میں حاضری دینا
اور علما کو مدنی مراکز اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروانا بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز
11 ستمبر 2019ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے جامعہ نعیمیہ قمرالاسلام ، پیر محل ضلع دارالسلام ٹوبہ پنجاب سے تشریف لائے مفتی محمد وسیم سیالوی صاحب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی کے دورے پر تشریف لائے۔ مجلس رابطہ
بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں شعبہ المدینۃ
العلمیہ سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ
کروایا، مفتی صاحب نے اپنے دورے کے اختتام پر مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدماتِ دینیہ کو خوب سراہا۔
دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی (رکنِ
قومی اسمبلی و وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی)، عبدالحسیب (سابق
رکن سندھ اسمبلی)، عبدالحق(سابق ٹاؤن ناظم اورنگی ٹاؤن )اور
دیگر شخصیات کی آمد ہوئی۔مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ان شخصیات کو خوش آمدید
کہااور مبلغ دعوت ِاسلامی نے شخصیات کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کےحوالے سے آگاہی فراہم کی۔ خالد مقبول صدیقی،اور عبدالحسیب
سمیت تمام شخصیات نے محرم الحرام کےسلسلےمیں منعقدہونےوالےمدنی مذاکرے میں شرکت کی
اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے نکات سے فیض یاب ہوئے ۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم درجہ دورۃ الحدیث میں 7 ستمبر 2019ء کو ”ختمِ نبوّت ڈے“کی مناسبت سے سنّتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں استاذ الحدیث مولانا محمد حسان عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”عقیدہ ختمِ نبوت“ کے عنوان پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےآخری نبی ہونے پر روشنی ڈالی۔یہ سنتوں بھرا اجتماع ملک
وبیرونِ ملک کے جامعات المدینہ کے اساتذہ و طلبۂ کرام اور دنیا بھر کے ناظرین کے لئے مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ کیا
گیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ
العلمیہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں5ستمبر2019 ء کو اجلاس ہوا
جس میں مجلس المدینۃ العلمیہ کے تمام شعبہ ذمّہ داران نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
بعد ازاں المدینۃ العلمیہ میں
تحریری خدمات پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کابھی اجلاس ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی نے شرکا کو اپنی صلاحیت بڑھانے کے حوالے اہم نکات دیئے اور ان کی تربیت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کےتحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں12دن کاقفلِ مدینہ کورس اور7 دن کافیضانِ نماز
کورس جاری ہے جس میں مختلف علا قوں سے
عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔مبلغینِ دعوتِ
اسلامی اشاروں کی زبان میں ان عاشقانِ رسول کی تربیت کررہے ہیں اور نمازکےفرائض وآداب
، سنتیں اور واجبات سکھارہے ہیں ۔