پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسلامک یونیورسٹی کے لیکچرارمولانا محمد عثمان نواز عطاری صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ قانون انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد)،عبدالرحمن نیاز(پی ایچ ڈی اسکالر، انگلش نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی نیوز اسلام آباد) اور ڈاکٹر ندیم احمد اعوان( شعبہ مینجمنٹ سائنسز فا ؤ نڈیشن یونیورسٹی سیالکوٹ، اسسٹنٹ پروفیسر)کی آمد ہوئی۔ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں قائم چند شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ وزٹ کے اختتام پر ان شخصیات نے اپنے اپنے تاثرات بھی دئیے۔

٭محمد عثمان نواز عطاری صاحب کاتاثرات دیتے ہوئے کہنا تھا:

دعوت اسلامی کے ساتھ 20 سال سے تعلق ہے لیکن عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کا موقع اب ملا۔ دعوت اسلامی جو کام کر رہی ہے وہ یقیناً ایک انقلابی کام ہے، ہزاروں بلکہ لاکھوں بےعمل مسلمانوں کو نیکی کی راہ پر لانا واقعی انقلابی عمل ہےاور اس ساری کاوش کا سہرا امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور اراکین شورٰی کو جاتا ہے۔ اللہ پاک دعوت اسلامی کو مزید ترقی عطا کرےاور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سایہ ہم پر قائم رکھے۔

٭ عبدالرحمن نیاز صاحب نے تاثرات دیتے ہوئے کہا:

20سال سے دعوت اسلامی سے تعلق ہے اور آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مرشد کی نظر کرم کی وجہ سے ہوں۔ سال 2002ء کے بعد اب دوسری بار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حاضری کا موقع ملا۔ اللہ کریم کے کرم سے دعوت اسلامی نے اہل سنت کو نئی زندگی اور بقا دے دی ہے اور پیغام رضا رحمۃ اللہ علیہ کو عام کیا جو وقت کی اہم ضرورت تھی۔ دعوت اسلامی معاشرے کو گناہوں سے بچانے کے لئے دن رات کوشش کر رہی ہے اور دنیا بھر میں قراٰن و سنت کو عام کر رہی ہےاور لاکھوں بےعمل مسلمانوں کو نیکی کی راہ پر لانا ایک انقلاب ہی ہے۔ اللہ کریم ہمارے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، اراکین شورٰی اور دعوت اسلامی کے ہر مبلغ کو سلامت رکھے۔ اللہ دعوت اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے اور امیر اہلِ سنّت کا سایہ ہم پر تادیر قائم رکھے۔

٭ڈاکٹر ندیم احمد اعوان صاحب کاتاثرات دیتے ہوئے کہنا تھا:

آج کے پر فتن دور میں دعوت اسلامی کا ماحول اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اَن تھک محنتوں سے لگا یا گیا ننھا پودا صرف چند برسوں میں قد آور درخت بن چکا ہے۔ دعوت اسلامی کا عشق رسول ﷺ سے تر پیغا م دنیا کے دو سو سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے۔107 شعبہ جات کی مدد سے پوری دنیا میں لوگوں بلکہ بالخصو ص نوجوانوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب آ چکا ہے۔ اللہ کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دعوت اسلامی کو نظر بد سے بچا ئے اور اسےہمیشہ پھلتا پھولتا رکھے اور مرشدِ پاک کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پہ سلامت رکھے،اللہ کریم مرشد پاک کے صدقے ہمیں بھی دعوت اسلامی سے ہمیشہ منسلک رکھے اور ہم سے دین کا ایسا کام لے کہ ہمیشہ کے لئے ہم سے راضی ہو جائے۔