
7اکتوبر2019ء بروز پیر کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی عطیات بکس،
مجلس مدرسۃ المدینہ، مجلس جامعۃ المدینہ، خودکفالت
ذمہ داران اور بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی اور اپنے اپنے شعبے کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو خود کفیل بنانے
اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرنے کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں قائم رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے آفس میں 7 اکتوبر2019ء کو
مجلس مالیات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔
مجلس المدینۃ
العلمیۃ کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن جلد متعارف کروائی
جائے گی

آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں ٹیکنالوجی
انسان کی زندگی کا اہم جز بن چکی ہے اور اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر شعبوں کی
طرح اشاعتِ علمِ دین میں بھی ہو رہا ہے۔ جدید
دور کے تقاضوں کی اہمیت کے پیش نظر موبائل ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس کے ذریعے دینی
معلومات فراہم کرنے کی ضرورت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی
قومی اور بین الاقوامی ضروریات کومد نظررکھتےہوئے دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ مجلس
آئی ٹی قائم کررکھا ہے جو ٹیکنالوجی کی دنیا
کے اربوں انسانوں کو جدید اور بہتر سہولیات اور راہنمائی فراہم کر رہاہے۔
عاشقانِ رسول کو بآسانی دینی مواد تک رسائی حاصل ہو اس سلسلے میں مجلس آئی ٹی اور مجلس
المدینۃ العلمیۃ کے تحت آج 8
ستمبر 2019ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں المدینۃ العلمیۃ کی آفیشل ویب سائٹ اور مختلف
سوفٹ ویئرز لاؤنچ کرنے کے متعلق بات چیت
ہوئی۔ناظم المدینۃ العلمیۃ محمد آصف خان عطاری مدنی کا کہنا ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ
بہت جلد المدینۃ العلمیۃ کی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن متعارف
کرائی جائے گی جس میں مختلف موضوعات پر
دینی کتب اپلوڈ کی جائیں گی۔ اس ویب سائٹ سے عاشقانِ رسول فری آف کاسٹ کتابیں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔

دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 06 ستمبر 2019ء کو مدنی تربیتی
کورس، فیضانِ نماز کورس اور 12 مدنی کام کورس کے شرکا کے درمیان کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مذکورہ کورسز کے اسلامی بھائیوں اور معلمین
کو وی سی ڈی کے ذریعےغسلِ میت، کفن دفن کا سنت طریقہ کار اور میت سے متعلقہ
احکامات سکھائے۔شرکائے اجتماع نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 5 اکتوبر 2019ء بروز ہفتہ خالی علاقہ جات کے بارہ ماہ کے کراچی ریجن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین
عطاری نے خالی علاقہ جات میں مدنی کام کس
طرح کیا جائے“ کے متعلق شرکا کی تربیت کی اور اب تک وہاں ہونے والے کاموں کی کارکردگی کا
جائزہ لیا۔مدنی مشورے میں رکن مجلس
کراچی ریجن اور کراچی ریجن کے خالی اطراف
کے بارہ ماہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری ،
نمائندہ خصوصی دعوتِ اسلامی کے شب وروز)

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں یکم ستمبر 2019ء بروز منگل فیضانِ مدینہ کے دوکانداروں کا ماہانہ تاجر اجتماع ہوا جس میں دوکاندار اسلامی بھائیوں کو نماز کے احکامات سکھائے گئے اور مدنی قاعدہ کی
مشق کروائی گئی۔مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے بھی
خصوصی وقت عطا فرمایا اور شرکائے اجتماع
کو اپنے قیمتی نکات سے نوازا ۔اجتماع کے
اختتام پر تاجر اسلامی بھائیوں کے لئے خیر خواہی کا اہتمام بھی گیا گیا۔ (رپورٹ:محمد سلیم عطاری، نمائندۂ خصوصی دعوتِ
اسلامی کے شب و روز، کراچی)

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں یکم ستمبر 2019ء بروز منگل عصر تا مغرب ہفتہ وار مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کا اچھی
اچھی نیتوں کے موضوع پر ریکارڈڈ بیان سنایا گیا۔ مدنی حلقے میں عالمی
مدنی مرکز میں ہونے والے کورسز کے شرکا، مدنی قافلے کے شرکا سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
یاد رہے! یہ ہفتہ وار مدنی حلقہ عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ہر منگل کو عصر تا مغرب منعقد کیا جاتا ہے۔ (رپورٹ:محمد سلیم عطاری، نمائندۂ خصوصی دعوتِ اسلامی
کے شب و روز، کراچی)

دعوتِ اسلامی
کی 108 مجالس میں ایک مجلس المدینۃ العلمیۃ بھی ہے جس کے کاموں میں اہم
ترین کام اعلیٰ حضرت امام اہلِ سنت الشاہ
امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی کتب و رسائل کو سہل اندا ز میں عاشقانِ
رسول تک پہنچانا ہے۔ اس مجلس کے تحت آج مؤرخہ یکم اکتوبر 2019ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں المدینۃ
العلمیہ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس المدینۃ العلمیۃ و رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری مدنی نے شرکا کو اپنے مدنی پھولوں
سے نوازا اور شرکا کی جانب
سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات عنایت فرمائے۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں موجود المدینۃ العلمیۃ کے ناظم آفس میں المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران اسلامی بھائیوں اور رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ”بچوں میں اسلامی لیٹریچرز کس طرح عام کیا جائے“ کے موضوع پر خوب گفت و شنید کا سلسلہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے نہایت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شعبہ ذمہ داران سے بات کرتے ہوئے رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ آپ جس شعبے میں ہیں اس کے متعلق مشاہدات کریں کہ اس شعبے میں مزید بہتری کس طرح آسکتی ہے، اس پر وَرک کریں،مشاہدات کے لئے باقاعدہ وقت نکالیں۔ ذمہ داران نے ناظم المدینۃالعلمیۃ کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس کو ناظم المدینۃالعلمیۃ نے احسن انداز سے حل کیا۔

دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم علمی شعبے المدینۃ العلمیہ
کے آفس میں مجلس المدینۃ العلمیۃ اور
مجلس مکتبۃالمدینہ کے اسلامی بھائیوں
کا 30 ستمبر 2019ء بروز پیر مدنی مشورہ ہوا
جس میں 9لائن کے قرآنِ پاک کی اشاعت کے
حوالے سے بات چیت ہوئی، مکتبۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں نے 9 لائن کے قرآنِ پاک
کا ڈیمو بھی پیش کیا۔ ضعیف افراد اور ایسے افراد جن کی نگاہ کمزور ہے بالخصوص اس قرآنِ پاک سے استفادہ کرسکیں گے۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و
ناظم المدینۃ العلمیہ)

ہیڈلائنز: نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری
دورۂ پنجاب کے لئے لاہور پہنچ گئے۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شاندار استقبال کیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بیانات، مدنی مشورے اور
شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری
پنجاب کے دورے کے لئے کراچی سے لاہور
روانہ ہوگئے۔ لاہور پہنچنے پر ذمہ داران کی ایک بڑی تعداد نے آپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔ مولانا عمران عطاری نے 29
ستمبر 2019 بروز اتوار نمازِ مغرب کے بعد فیضان مدینہ لاہور میں لاہور ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا
اور ذمہ داران سے ملاقات فرمائی۔ مرکزی مجلس شوری کے نگران شیڈول کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے جہاں مختلف مقامات پر بیانات، ذمہ داران کے مدنی مشورے اور شخصیات سے ملاقات شیڈول کا حصہ
ہیں۔
المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ آفس میں شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمّہ داران کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ کے
تحت25ستمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ
کے ہیڈ آفس میں شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں اسلامی
بھائیوں، اسلامی بہنوں اور بچوں کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کویکجا کرنے کے متعلق بات
چیت کی گئی۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمّہ داران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و
ناظم المدینۃ العلمیہ)