
25 ستمبر2019ء
بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ
الحدیث شریف میں طلبۂ کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شخصیت کو نکھارنے کے متعلق اہم نکات بیان
کئے جن میں سے چند درج ِ ذیل ہیں :

25 ستمبر2019ء بروز بدھ کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ آفس میں مکتبۃ المدینہ اور المدینۃ العلمیہ کے ذمّہ داران کا اجلاس
ہوا جس میں ناظم المدینۃ العلمیہ،رکنِ مجلس اور مکتبۃ المدینہ کے
ذمّہ دار نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت کرتے
ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے قراٰنِ پاک کی اشاعت و طباعت کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ذمّہ داران کو قیمتی نکات
پیش کئے۔اجلاس کے دوران خدمتِ قراٰنِ پاک کے لئےپانچ اسلامی بھائیوں پرمشتمل ایک شعبےکا قیام عمل میں لایا گیا۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس عطیات بکس کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا
اجلاس ہواجس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اہم امور پرنکات دئیے ۔
مجلس وکلا کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران اجلاس

دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور اس شعبے میں مدنی کام بڑھانے کے لئے اہم نکات فراہم کئے ۔
مدرسۃ المدینہ للبنین و للبنات ، کل وقتی ا ور جز وقتی کے تمام ذمّہ داران کااجلاس

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں للبنین و للبنات ، کل وقتی
ا ور جز وقتی کے تمام ذمّہ داران کااجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے مدارسُ المدینہ کے
متعلق اہم امور پر بات چیت کی اور شعبے میں مزید ترقی کے لئے شرکا کو نکات دئیے ۔
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے زون اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ
داران کا اجلاس ہوا جس میں زون ذمّہ اران
اورکابینہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری نے ذمّہ داران کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔

حصولِ تعلیم جہاں
انسان کی ذاتی زندگی کےلئے ضروری ہے اسی طرح انسان کی معاشرتی زندگی کےلئے بھی بہت اہم ہے، انسان
کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے علم
کی بنیاد پر دیگر مخلوقات پر فضیلت بخشی ہے، آج کے اس پرآشوب اور تیز ترین دورمیں
جدیدعلوم تو ضروری ہےلیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک مسلمان کے لئےدینی تعلیم سیکھنا بے حد
ضروری ہے۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اسی بات
کو مدنظر رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی نےایک شعبہ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا انعقاد کیا جس کےذریعےجدیدٹیکنالوجی کا استعمال
کرتے ہوئے دین متین کی تعلیمات کو عام کیاجارہاہے۔
اسی سلسلے میں عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سات دن کے بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں کےلئے
تربیتی اجتماع کے موقع پر مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے اپنے شعبہ کی تشہیر کے لئے
کیمپ لگایا جس میں تربیت کی غرض سے آئے ہوئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کے طلبہ بھی
شریک ہیں۔ ریجنل نگران مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جو طلبہ آن لائن ناظرہ، درس نظامی و دیگر علوم پڑھ رہے ہیں وہ بھی تربیتی
اجتماع میں شریک ہیں ۔
واضح رہے کہ دعوتِ
اسلامی کے تحت چلنے والے شعبے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن بیرون ملک
کے بچوں و بچیوں اوراسلامی بھائی و اسلامی بہنوں کو 32 مختلف آن لائن کورسز میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات سے روشناس کرایا
جاتا ہے۔ لہٰذا آپ بھی گھر بیٹھے دینی
تعلیم حاصل کرنے کےلئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی ویب سائٹ https://www.quranteacher.net/ یاUNAنمبر
03139292992 پر
رابطہ کریں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس
اوور سیز کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عالمی مد نی مر کز فیضان مدینہ کراچی میں سات دن کا سنّتوں بھرا اجتماع جا ری ہے جس میں 30سے زائدممالک سے سیکڑوں
اسلامی بھائی شریک ہو ئے ہیں ، ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے اجتماع کے دوسرے
دن رکن شوریٰ حاجی منصور علی عطا ری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور بیرون ملک سے آ نےوا لےعاشقانِ رسول کو انفرادی
عبادت کی فضیلتیں بیان کر تے ہوئے کہا کہ انفرادی عبادت کی بر کت سے اللہ پاک کا قرب حاصل ہوتا ہے اور آ نے وا لی نسلوں
کو بھی فا ئدہ پہنچتا ہے ۔ علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے اس دوران شرکا اسلامی بھائیوں
کو اپنی مصروفیت کے مطابق نیک کام کر نے کےلئے جدول تر تیب دینے کا ذہن دیا۔اجتماع
میں شریک بیرون ممالک کے اسلامی بھائیوں نے اس مو قع پر اچھی چھی نیتوں کا اظہار
بھی کیا ۔
واضح رہے کہ مجلس اوور
سیز کے تحت جا ری سات کے سنّتوں بھر ے اجتماع کا سلسلہ 24 ستمبر2019ء تک جاری رہے
گا جس میں اراکین شو ریٰ مختلف اوقات میں ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرما ئیں گے
۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت بلوچستان کے شہرمیں واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ رکنی میں سنّتوں بھرااجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگران مجلس نے ذکر اللہکے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو قفلِ مدینہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں بلوچستان ہی میں چوک درس کا سلسلہ بھی ہوا جس میں نگرانِ مجلس نے شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے، اسکول و
کالج میں بنیادی تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم،انجینئرنگ ،وکالت، ڈاکٹری اور مختلف جدید
علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے، انسانی زندگی میں جدید علوم تو ضروری
ہیں ہی لیکن اسکے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی اہمیت بھی اپنی جگہ ہے اس تعلیم کی وجہ
سے زندگی میں خدا پرستی، عبادت، محبت خلوص، ایثار،خدمت خلق، وفاداری اور ہمدردی کے
جذبات بیدار ہوتے ہیں، اسی دینی تعلیم کو عام کرنے کےلئے دعوت ِاسلامی اپنے روز اوّل
ہی سے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ اور اس کے شعبہ جات اپنی انتھک
محنت سے لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں شامل کررہے ہیں۔ ایسا ہی 25 اسلامی
بھائیوں پرمشتمل ایک قافلہ مجلس ماہی گیر کے تحت تین دن کے لئے ٹنڈو محمد خان سے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضر ہوا، جہاں مجلس ماہی گیر کے ذمہ دار
اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور ان کی تربیت کی۔ مجلس کے اسلامی بھائی
نےدورانِ قافلہ شرکا کو سنتیں اور آداب کے
ساتھ فرض علوم بھی سکھائے۔
فیضان ِمدینہ کراچی میں مدرسۃالمدینہ کے مختلف سطح کے ذمّہ داران کا اجلاس

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجلاس ہواجس میں مدارس المدینہ کے ناظمین، معاون ناظمین، مفتیشین، کابینہ ناظمین، زون ناظمین، کل وقتی،
جزوقتی، کورسز، للبنات مجلس، کراچی ریجن کی مجلس کے اراکین اورذمّہ داران نے شرکت
کی۔ اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اورقاری محمدسلیم عطاری نے ذمّہ داران کی کارکردگی
جائزہ لیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔

دعوت اسلامی کی مجلس اوورسیزکے تحت عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ کراچی میں اوورسیز کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں کے تربیتی
اجتماع کا آغاز18 ستمبر بروز بدھ 2019ءبعد نماز ظہر ہو گیا ہے، اس تربیتی اجتماع
میں یوکے،کینیڈا،اٹلی، ترکی،اسپین، نیپال،سوڈان،جرمنی، عرب امارات،ساؤتھ افریقہ
اور تنزانیہ سمیت 32 ممالک کے عاشقانِ رسول شریک ہیں، یہ تربیتی اجتماع 24 ستمبر2019ء تک جاری رہے گا جس میں مختلف
کورسز کا سلسلہ ہوگا۔ تربیتی اجتماع کے پہلے دن رکنِ شوریٰ حاجی محمد عماد عطاری مدنی
نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔