اہم اعلان
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت 3،2اور 4ستمبر 2019ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع منعقد
کیا جارہا ہے جس میں شوبز سے تعلق رکھنے
والے افراد سمیت دیگر اسلامی بھائی شرکت
کریں گے۔ اس اجتماع پاک میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے،سنّتوں بھرے بیانات، نماز کا
عملی طریقہ ، دیگر فرض علوم کورس اور مسنون دعائیں یاد کروائی جائیگی۔
عالمی مدنی مرکز میں 3دن کا سنّتوں بھرا اجتماع
دعوت کی مجلس ازدیادحب کے تحت31،30اگست اوریکم ستمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغینِ
دعوتِ اسلامی شیڈول کے مطابق سنّتوں بھرے بیانات فرمائینگے۔ تمام عاشقانِ رسول اور ذمّہ داران
اسلامی بھائیوں سے التجاء ہے کہ اس
اجتماعِ پاک میں خود بھی شرکت کریں اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی دعوت دیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ایبٹ آباد میں ذمّہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگرانِ زون، نگرانِ کابینہ،جامعۃالمدینہ، مدسۃالمدینہ کے
ناظمین،اساتذۂ کرام،مکتبۃالمدینہ اور
دیگر شعبے کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ہر حلقے سے ہرماہ 3دن کے
لئے اسلامی بھائیوں کو قافلے سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔
حیدرآباد ریجن کے ذمّہ داران کامدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حید رآباد میں حیدرآباد ریجن کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حید رآباد ریجن کے
تمام شعبے کے ذمّہ داران اور زونل نگران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمّہ داران کی
تربیت کی اور 30اگست2019ء سے 12دن اور 8،9،10،محرم الحرام1441ھ کو حید
رآباد ریجن سے ایک لاکھ عاشقانِ رسول کو قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں کراچی ریجن کے ذمّہ
داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگرانوں
اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمّہ داران کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کا ذہن دیا نیز اس مشورے میں اراکینِ شوریٰ حا جی محمد
امینِ قافلہ عطاری اور حا جی محمد علی
عطاری نے بھی شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرانوالہ میں مفتی غلام مرتضیٰ ساقی صاحب کی آمد ہوئی مجلس
رابطہ بالعلما و المشائخ کے ذمّہ داران
نے مفتی صاحب کا استقبال کیا اور المدینہ
لائبریری کا دورہ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش
کیا نیز مفتی صاحب نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ
کرام سےملاقات بھی کی ۔
مدنی مرکز میں سنّتوں بھراجتماع سلسلہ ہوا
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی
ٹاؤن میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں
مدسۃالمدینہ کے نا ظمین اور عملے نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو ترغیب دلائی کہ ان کے پاس جتنے بھی طلبہ قراٰن پاک کی تعلیم
حاصل کررہے ہیں ان کے گھروں پرجاکر
سرپرستوں سے ملاقات کریں اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے، مدنی
قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر مدنی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیں۔
فیضانِ مدینہ اوکاڑہ کے اطراف میں علاقائی دورہ
دعوتِ اسلامی کےتحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اوکاڑہ کے اطراف میں علاقائی دورہ
کا سلسلہ ہواجس میں ذمّہ داران نے رکن ِشوریٰ
حاجی محمد رفیع العطاری کے ہمراہ اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے
انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،
مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا علاوہ ازیں ذمّہ داران نے ان
اسلامی بھائیوں کو پانچوں وقت کی نماز باجماعت پڑھنے، درود پاک کا ورد کرنے کی
ترغیب بھی دلائی۔
مدنی مرکز میں علمائے کرام کی آمد
نگرانِ پاکستان نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی
دعوتِ اسلامی کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے چل مدینہ
کے قافلے سے واپس آکر اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرتے ہوئے شرکا سے ملاقات کی جبکہ عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ کو حج کی ادائیگی پر مبارک بادبھی پیش کی۔
اسی طرح نگران ِپاکستان انتظامی کابینہ
نےمدنی مرکز فیضانِ ِمدینہ کا دورہ کیا اور اس میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف
شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں مدینہ پاک زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کی کھجوریں تحفے میں پیش کی۔
ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع
دعوت ِاسلامی کے تحت22 اگست
2019ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکزفیضان
ِمدینہ کراچی سمیت 12 مقامات پرجبکہ ملک
کے دیگر شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئےجس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ
رسول نےشرکت کی ۔نگرانِ شوریٰ مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماع کے بعد رات بھر نفلی
اعتکاف کا سلسلہ بھی ہوا۔