مدنی مرکز کا دورہ
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویزات عطاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ مدینہ
ٹاؤن میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں ذمّہ
داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نےسنّتون بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور مدنی کاموں
کاتعارف پیش کیانیز مدنی حلقے کے اختتام پر مکتوبات و تعویزات عطاریہ کا مدنی بستہ
لگایا گیاجس میں پریشان حال اور بیمار اسلامی بھائیوں کو تعویزاتِ عطاریہ دیئے
گئے۔
فیضا نِ مدینہ راولپنڈی میں مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی
کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز
فیضا نِ مدینہ راولپنڈی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کرام ،
اساتذۂ کرام اور ناظمین نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکی تربیت کی
اورعیدِ قرباں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنےاور نمایاں کارکردگی دکھانے پر اسلامی
بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔
آج نگرانِ شوریٰ سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی
کے تحت ہر جمعرات کو بعد نماز مغرب ہفتہ
وار سنّتوں بھرا اجتماع پاکستان بھر کے
مختلف مقامات میں شروع ہوجاتا ہے اور کسی
ایک مقام کے ہفتہ وار اجتماع کو مدنی چینل
کے ناظرین کے لئے مدنی چینل پر (LIVE) ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے ۔
اسی سلسلے میں آج
بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنّتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔ عاشقانِ رسول سے درخواست ہےکہ
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی یا اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کریں۔
واضح رہے کہ یہ ہفتہ
وار سنّتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر (LIVE) ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کاانعقاد
مدنی تربیتی کورس کا اختتام
فیصل آباد کے جامعۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا
دعوتِ اسلامی
کی مجلس نیک کام کے تحت جامعۃ المدینہ
قباء فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور 92نیک کام پر عمل کرنےاور
لکھ کر گفتگو کرنے کی ترغیب دلائی۔ حلقے کے آخر میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے طلبہ میں
سربند تقسیم کئے ۔