18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل
آباد ریجن مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت تین دن 12 مدنی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ
المدینہ کے اساتذہ ٔکرام اور ناظمین نے شرکت کی۔ نگران ِپاکستان انتظامی کابینہ نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےفرمایا کہ دعوت ِاسلامی کے 12
مدنی کام، 108شعبہ جات اور جتنے بھی اجلاس، جتنی بھی انفرادی کوششیں اور جتنی بھی
کتب ہے سب ہی دعوتِ اسلامی کے کام ہیں۔امیر اہل سنّتدَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مدنی
مقصد عطا فرمایا ہے کہ” مجھے اپنی اور ساری
دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔نگران پاکستان نے اساتذۂ کرام کو12 مدنی
کام پر عمل کرنے اور اپنی اور دوسرے لوگوں کی بہت اچھے طریقے سے اصلاح کرنے کا ذہن
دیا۔