آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے، اسکول و کالج میں بنیادی تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم،انجینئرنگ ،وکالت، ڈاکٹری اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے، انسانی زندگی میں جدید علوم تو ضروری ہیں ہی لیکن اسکے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی اہمیت بھی اپنی جگہ ہے اس تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی، عبادت، محبت خلوص، ایثار،خدمت خلق، وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں، اسی دینی تعلیم کو عام کرنے کےلئے دعوت ِاسلامی اپنے روز اوّل ہی سے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ اور اس کے شعبہ جات اپنی انتھک محنت سے لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں شامل کررہے ہیں۔ ایسا ہی 25 اسلامی بھائیوں پرمشتمل ایک قافلہ مجلس ماہی گیر کے تحت تین دن کے لئے ٹنڈو محمد خان سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضر ہوا، جہاں مجلس ماہی گیر کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور ان کی تربیت کی۔ مجلس کے اسلامی بھائی نےدورانِ   قافلہ شرکا کو سنتیں اور آداب کے ساتھ فرض علوم بھی سکھائے۔