مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں مدرّس کورس ،قاعدہ، ناظرہ کورس اور26دن کا معلم مدنی قاعدہ کورس جاری ہے جبکہ شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول اس کورس سے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں63دن کا تربیتی کورس جاری ہے جس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول نماز کا طریقہ ،آداب، مختلف سنّتیں، تیمّم، غسل اور وُضو کےشرعی مسائل سے آگاہی حاصل کررہے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔رکنِ شورٰی حاجی محمد رفیع العطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز فیصل آباد سے جھنگ قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلا می کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسپیشل افراد کے درمیان سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع پاک کی برکت سےایک غیر مسلم نے ہاتھوں ہاتھ اسلام قبول کیااورخوش نصیب کا اسلامی نام احمد رضا رکھا گیا۔خوشی کےاس موقع پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نومسلم احمد رضا کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایاز محمود لاشاری(محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر) کی آمد ہوئی۔ ذمّہ داران اور نگران ِزون نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ ایاز محمود لاشاری نے رکن ِشورٰی حاجی محمد رفیع العطاری اور رکنِ شورٰی حاجی محمد اسدرضا عطاری مدنی سے ملاقات کی،اراکینِ شوریٰ نے مہمان کودعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالےسے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ رکن ِشورٰی حاجی محمد رفیع العطاری نےمکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام، اساتذہ کرام اور مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شورٰی حاجی محمد علی عطاری نے ماہ ذوالحجۃ الحرام کی فضیلت و اہمیت پرسنّتوں بھرا بیان کیااورشرکا کو اجتماعی قربانی میں حصّہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت اختر حسین، عمران(ایس ڈی او واپڈا )، ڈاکٹر تنویر اور محمد اقبال نےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کیا۔ذمّہ دار ان نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایاجبکہ شخصیات نے آن لائن کے ذریعے مدنی کام کو دیکھ کر خوشی کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت شاہراہِ فیصل کراچی میں ذمّہ داران  نے محمد عاقل ایڈوکیٹ( سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور ممبر پاکستان بار کونسل) سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز ذمّہ دار اسلامی بھائی نےمحمد عاقل کو سند ہائی کورٹ کے تمام عہدیداران کے ساتھ عالمی مدنی مرکز مد مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ آن لائن اور 12 ماہ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔صاحبزادہ عطار مولانا عبید رضا عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِینے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔

مدنی مرکزفیضانِ مدینہ لاہور  میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے حج روانگی سےقبل محفلِ مدینہ کا انعقاد کیا گیا جس میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہ رسالتِ مآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تعمیرات کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں دارالافتاءاہلِ سنّت بنانے کے لئے تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوا جس کا سنگِ بنیادمفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے اینٹیں لگاکر کیا اور دعا بھی کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3اگست2019ءبعد نماز عشاءمدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔صاحبزادۂ عطار مولانا عبید  رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقانِ رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔