25 ستمبر2019ء بروز بدھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ آفس میں مکتبۃ المدینہ   اور المدینۃ العلمیہ کے ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ناظم المدینۃ العلمیہ،رکنِ مجلس اور مکتبۃ المدینہ کے ذمّہ دار نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے قراٰنِ پاک کی اشاعت و طباعت کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ذمّہ داران کو قیمتی نکات پیش کئے۔اجلاس کے دوران خدمتِ قراٰنِ پاک کے لئےپانچ اسلامی بھائیوں پرمشتمل ایک شعبےکا قیام عمل میں لایا گیا۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)