25 ستمبر2019ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں طلبۂ کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران  مولانا حاجی عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شخصیت کو نکھارنے کے متعلق اہم نکات بیان کئے جن میں سے چند درج ِ ذیل ہیں :

٭لوگوں سے ان کی نفسیات کے مطابق بات کریں ۔٭لوگوں کو اہمیت دیں ۔٭جس سے بات کررہےہیں اس کی عمر،مقام اور مرتبے کو پیشِ نظر رکھیں ۔٭جس بات سے تعلق نہیں اس میں نہ پڑیں۔ (بے فائدہ کاموں سے بچیں )٭اگر کوئی غلطی ہے تو اسے مان لیں اس سے عزت میں اضافہ ہوگا۔٭برائی کا بدلہ بھلائی سے دینے کی عادت بنائیں ۔٭درگزر(معاف کرنے )کو عادت بنائیں۔٭جس طرح عقل مند آدمی اپنے گھر میں کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑتاجس سے کوئی اس کے گھر میں جھانکےاسی طرح اہلِ علم اور عقل مند آدمی اپنے کردار میں ایسی جگہ نہیں چھوڑتاجس سے لوگ اس کی شخصیت میں جھانکیں۔(رپورٹ،محمد آفتاب عطاری مدنی ،ناظم مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ دورۃ الحدیث شریف کراچی)