دورۃ الحدیث شریف عالمی مدنی مرکز کراچی میں نگرانِ شوریٰ کا خصوصی بیان
(اسٹاف رپورٹ: کراچی) دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم
جامعۃ المدینہ کے دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
بیان کے دوران مولانا عمران عطاری کا کہنا تھا:ایسا علم چھوڑ کر جائیں جو موت کے
بعد کام آئے، سوچیں! کیا ہم ایسا علم حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں؟۔ علم حاصل کرنےکے ساتھ ساتھ عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔
نگرانِ شوریٰ نے طلبہ کو ذہن دیا کہ جامعۃ المدینہ کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کریں۔ ہر طالبِ علم کم از
کم تین اور استاد صاحب 12 یونٹ دعوتِ اسلامی کو جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ یہ بیان مدنی چینل پر لائیو نشر کیا
گیا جسے مختلف جامعات کے طلبہ نے اپنے اپنے جامعات میں سنا۔