دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز راولپنڈی شہر میں صوبہ بلوچستان کی تمام ڈویژن کی ڈویژن، میٹروپولیٹن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ڈویژن تا تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پشاور ڈویژن صوبہ خیبر پختونخواہ کی اہم سطح کی نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ابتداءً دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا نیز ڈویژن تا تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کومدنی پھولوں کے مطابق ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو فیضانِ صحابیات کے لئے ہونے والے ڈونیشن پورے کرنے کا ذہن دیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں UK میں اسلامی بہنوں کے لئے 3 دن پر مشتمل رہائشی کورس ”آغاز دینی کام“ کا انعقاد کیا گیا جس میں وقتاً فوقتاً اُن کی تربیت کی جاتی ہے۔

دورانِ کورس نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے کورس کی تربیت کی اور انہیں آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اپنے وقت کی قدر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے نیز اپنے نگران کی اطاعت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


مسلمانوں کی عورتوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنیں وقتاً فوقتاً کوششیں کرتی رہتی ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یو سی پی آئی بی (UC, PIBکا دورہ کیا جہاں انہوں نے گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلس مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے آن لائن صوبۂ گلگت بلتستان کی تمام ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگرانوں کا مدنی مشورہ لیا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز ڈویژن تا تحصیل نگران اسلامی بہنوں کومرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے مطابق ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا کی تمام ڈویژن، ڈسٹرکٹ، پشاور میڑوپولیٹن اور تحصیل و ٹاؤن نگران کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے پاکستان کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ ڈویژن تا تحصیل اور ٹاؤن نگرانوں کی تربیت کرتے ہوئےانہیں ٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات بتائے۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت نے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے اپنی ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ آن لائن مدنی مشورہ کیا۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق اپنے اپنے ملکوں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ منعقد کرنے اور انفرادی رابطے کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگران ِعالمی مجلس مشاورت نے یورپین یونین میں فیضان صحابیات کے آغاز کا فولو اپ لیا اور ریجن نگران اسلامی بہنوں سے اپنے اپنے مقامیوں میں دینی کام کرنے کے اہداف دیئے۔


پچھلے دنوں ڈیفنس میں ٹاؤن نگران اسلامی بہن کے بیٹے کا انتقال ہو گیا جن کے ایصالِ ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں ہونے والے 3 دن کے رہائشی کورس آغاز دینی کام “ میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے اپنے وقت کی قدر کرنے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے طے شدہ مدنی پھول کے مطابق اپنے نگران کی اطاعت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام راولپنڈی دارالسنہ میں جاری رہائشی فیضانِ قراٰن و مدنی قاعدہ کورس کی شرکا اسلامی بہنوں کے درمیان ایک سیشن ہوا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اسی طرح اسلام آباد پاکستان میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں اسٹاف و طالبات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ”علمِ دین کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آزاد جمبوں کشمیر کے ڈویژن پونچھ اور میرپور میں قائم عاشقانِ رسول کے جامعات کا وزٹ کیا اور وہاں موجود معلمات و ناظمات سے ملاقات کی۔

بعدازاں جامعات میں درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے والی طالبات کے درمیان مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے/پڑھانے اور ناظرہ قراٰن کورسز کرنے/ کروانے نیز گھر گھر تعلیمِ قراٰن کا فیض عام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ قاعدہ و ناظرہ، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور پاکستان سطح کی شعبہ قاعدہ و ناظرہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ کراچی سندھ سے صوبۂ بلوچستان کے سرکاری ڈویژن راولپنڈی، اسلام آباد نیز آزاد جمبوں کشمیر کے تینوں سرکاری ڈویژن مظفرآباد، پونچھ اور میرپور کا شیڈول رہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ ذمہ داران و مدرسات کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کئے اور شعبہ جات کی ترقی کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلامی بہنوں کو تعلیمِ قراٰن کو گھر گھر عام کرنے نیز ان شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔

علاوہ ازیں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے مزید جذبے کے ساتھ قاعدہ و ناظرہ کورسز کرواکر مدرسات تیار کرنےاور ان مدرسات کے ذریعے نیو مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات و گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا آغاز کرنے کا عزم کیا۔

اسی طرح دورانِ شیڈول مختلف مقامات پراسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں مثلا ًہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ، علاقائی دورہ اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کرنےکے ساتھ ساتھ عیادت و تعزیت کا بھی سلسلہ رہا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز راولپنڈی میں پاکستان کے مختلف شہروں (حیدرآباد، نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر، میر پور خاص اور بھمبھور ڈویژن) کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے منعقد ہوئے۔

نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے ان مدنی مشوروں میں ڈویژن تا ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کو 13 نومبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے طریقۂ کار کے مطابق کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نےاسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں ہونےوالےہر اجتماع میں 10 یونٹ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دنیا بھر میں اسلامی بہنوں کے ذریعے ہونے والےدینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں راولپنڈی، ڈی جی خان، ملتان اور  بہاولپورکی ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ، میٹروپولیٹن ، تحصیل و ٹاؤن نگران کی اسلامی بہنوں کے بذریعہ آن لائن مدنی مشورے ہوئے۔

ان مدنی مشوروں میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے حوالے سے ہونےہر اجتماع میں 10 یونٹ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں