پاکستان مجلسِ مشاورت آفس اور تمام صوبائی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنیں (اسسٹنٹ
منیجر) اور تمام صوبائی ذمہ دار
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
دفتری نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا اور اجیر نگران وصوبائی سطح کی
دفتر ذمہ دار کی جاب ڈسکرپشن پر تبادلۂ خیال کیا۔
پشاور میں دینی و فلاحی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر پشاور میں دینی و فلاحی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں پشاور میٹروپولیٹن کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے
ہوئے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی نئی اسلامی بہنوں کی تربیت کر کے انہیں ذمہ
داریاں دینے کی ترغیب دلائی۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دعوتِ اسلامی
کے تحت دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نوشہرہ ڈسٹرکٹ
اور مردان ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وقت پر دینی کاموں کی
کارکردگی دینے، اپنا نعم البدل تیار کرنے، نئی معلمات و مبلغات بنانے اور دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے لئے سالانہ ڈونیشن میں بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی جانب سے ملنے والے مسائل سن کر اُن کا حل بتایا نیز آئندہ کے
اہداف بھی دیئے۔
فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
یکم مارچ 2023ء بروز بدھ عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز قراٰن ِ کریم کی تلاوت اور نعتِ
رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا اور
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ
لینے کے سلسلے میں ایک فزیکل مدنی مشورہ
ہوا جس میں ناظمہ آفس اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے یومیہ، ہفتہ وار اور ماہانہ
کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو کارکردگیوں کا نظام مضبوط کرنے کے متعلق
کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں آفس ناظمہ سمیت
آفس کی چند ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اورسز میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
پریزنٹیشن تیار کرنے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
24 فروری 2023ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر
راولپنڈی میں ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں پاکستان مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے آفس کے کام میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی نیز ہدف
بناکر کام کرنے اور آفس کے نظام میں بہتری لانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔
کے پی کے کی صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 24 فروری 2023ء بروز جمعہ
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں KPK کی صوبائی،
ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ داران سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے، کارکردگی
شیڈول اور ماہانہ کارکردگی بروقت اپنی
نگران اسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دارالسنہ راولپنڈی میں جاری اصلاحِ اعمال کورس
کی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
راولپنڈی ڈویژن میں قائم دارالسنہ میں جاری اصلاحِ اعمال کورس کی اسلامی بہنوں کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے
تحت دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کچہری ٹاؤن سطح کی
شعبہ ذمہ داران، یوسی اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
گزشتہ روز یوسی صدیق آباد کی دفتر ذمہ دار
اسلامی بہن کےعزیز کے یہاں ایصالِ ثواب کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
عالمی سطح پر لوگوں کو تبلیغِ دین کرنے اور
اُنہیں نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عربی لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ
انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق تبادلۂ
خیال کیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت کتنے ملکوں میں عربی لینگویج میں کام ہورہا ہے،
کن ذمہ داران کو عربی لینگویج کورس کروانے کی حاجت ہے اور عربی لینگویج ذمہ داران
کے ٹرانسپورٹ کے مسائل پر مشاورت ہوئی۔
Dawateislami