عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
میرپور خاص میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”ذوقِ تلاوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو تلاوتِ
قراٰن کرنے اوردعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ رمضانُ المبارک میں اسلامی بہنوں کے لئے
ہونے والے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
گزشتہ روز پاکستان کے شہر میرپور خاص میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو دینی کاموں کی
اہمیت بتاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
نواب شاہ کے ڈسٹرکٹ ٹنڈوآدم میں مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
نواب شاہ کے ڈسٹرکٹ ٹنڈوآدم میں دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے بارے میں کلام کیا گیا جبکہ مدنی مشورے
میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ
سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا گیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسلامی بہنوں کے سنتوں
بھرے اجتماعات کے اہداف، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور سفرِ شیڈول کے حوالے اہم
نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔آخر میں ذمہ داران سے ملاقات اور تحائف تقسیم کرنے کا بھی سلسلہ رہا۔
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ دار کی
وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے صوبۂ سندھ کے سابقہ شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ دار اسلامی
بھائی کی وفات پر اُن کے گھر کی اسلامی بہنوں سے تعزیت کی۔
دورانِ تعزیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مرحوم کے
اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں اللہ پاک کے دینِ متین کی خدمت کرنے اور دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دوسری جانب ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ٹنڈوآدم میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ گرلز میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کی نیز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”تنگدستی کے اسباب“ کے موضوع پر
بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
ڈویژن نواب شاہ میں ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش
گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز صوبۂ
سندھ کے ڈویژن نواب شاہ میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات سمیت
دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
ماہِ رمضان کے استقبال کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے اور انہیں ماہِ رمضانُ
المبارک میں نیک اعمال و فیضانِ تلاوت کورس کرنے،پابندی سے تراویح پڑھنے اور گناہوں سے
بچنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید گفتگو کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنےکی ترغیب
دلائی نیز اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
صوبۂ سندھ کے ڈویژن نواب شاہ میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں کون کون سے کام
مددگار بنتے ہیں اس پر کلام کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ
ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کےتحت 11مارچ 2023ءبروز ہفتہ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ داران، پاکستان سطح کی
ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تقسیم
کاری“ کے موضوع پر بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کی متفرق سالانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران و صوبائی
نگران کے سفر شیڈول ، غیر فعال ذمہ داران
کو فعال بنانا ، ماہانہ مدنی مشوروں ، سفر شیڈول ، چند شعبہ جات کی کارکردگیوں کا اہداف سے تقابل کرنا شامل تھا۔
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے گوجرانوالہ ڈویژن کی
ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں گوجرانوالہ ڈویژن کی ذمہ
داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ پنجاب کی نگران، گوجرانوالہ ڈوژن
نگران، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ وقت پرشعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی دینے اور
سالانہ ڈونیشن کے لئے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
راولپنڈی ڈویژن کے صدر ٹاؤن میں مختلف سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 13 مارچ 2023ء بروز پیر
راولپنڈی ڈویژن کے صدر ٹاؤن میں ایک مدنی مشورہ
ہوا جس میں میٹروپولیٹن معاون نگران، ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ داران، یوسی نگران اور
دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”تقسیم کاری“ کے موضوع پر وہاں موجود تمام اسلامی کی تربیت کی اور
انہیں بروقت دینی کاموں کی کارکردگی دینے، دینی کاموں کو بڑھانے نیز تقرریاں مکمل
کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے سالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کے حوالے سے اہداف
اور مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
صوبۂ سندھ کے ڈویژن سکھر میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
سکھر کی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے ماہِ رمضان میں نیک اعمال کرنے اور ماہِ رمضان کیسے گزارا جائے اس
پر شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔
اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو
فیضانِ تلاوتِ قراٰن کرنے کی ترغیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشن جمع کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا۔
ڈویژن سکھر میں ذیلی تا ڈویژن نگران اور تحصیل کی ڈویژن
شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
13 مارچ 2023ء بروز پیر صوبۂ سندھ کے ڈویژن
سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن
نگران اسلامی بہنیں اور تحصیل کی ڈویژن شعبہ ذمہ داران شریک ہوئیں۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشوے میں شریک ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے
متعلق کلام کیا اور دینی کام کرنے کے
حوالے سے چند باتیں بتائیں جن میں سے بعض یہ ہیں:٭استقامت کے ساتھ
دینی کام کرنا٭مشکلات سے نہ گھبرانا٭تحمل مزاجی سے کام لینا٭احسن طریقے سے دینی
کام کرنا۔
گزشتہ روز ریجن سطح پر
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ اصلاحِ اعمال کی اسلامی بہنوں
کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا
سے فنانس ٹیسٹ دینے کے متعلق فالو اپ لیا نیز رسید بکس اور فنانس کارکردگی کا
جائزہ لیاجبکہ رمضانُ المبارک میں فیضانِ تلاوت کلاس کے بارے میں تبادلۂ خیال
کیا۔
آخر میں شعبہ اصلاحِ اعمال ریجن سطح کی ذمہ
داران کی تقرری کرنے اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
Dawateislami