پچھلے
دنوں پاکستان کے شہر سرگودھا میں قائم دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی
کے ادارتی شعبہ جات کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ و
مدرستہ المدینہ گرلز کی ناظمات، ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنیں، دارالمدینہ اور فیضان
اسلامک اسکول سسٹم کی پرنسپلز نے شرکت کی۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کی اور شرکاکو دینی کاموں کے لئے خود کو پیش کرنے نیز دورۂ حدیث شریف کی طالبات کو دینی کاموں میں ایکٹیو
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ
گفتگو ناظمات نے ماہانہ مدنی مشورے میں شرکت کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ نگران ِپاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔
گزشتہ روز عالمی سطح پر
دینِ اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔
دار السنہ صدیق آباد کراچی
میں شرکائے کورس کے درمیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا بیان
لوگوں کو قراٰن و حدیث کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے
زیرِاہتمام 2جنوری 2023ء بروز پیر دار السنہ
صدیق آباد کراچی میں اسلامی بہنوں کے لئے فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد کیا گیاجبکہ
بیرونِ شہر کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ اس کورس میں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کو اپنے والدین کا ادب و احترام
کرنےاور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔بعدازاں کورس
میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔
مزنگ لاہور میں واقع فیضانِ
صحابیات میں 2 دن پر مشتمل شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کا لرننگ سیشن
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں مزنگ لاہور میں واقع فیضانِ
صحابیات میں 2 دن پر مشتمل شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کا لرننگ سیشن ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں متعلقہ شعبے کی پاکستان ذمہ دار، صوبہ ٔپنجاب ذمہ دار اور 45 ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی جبکہ سیشن کے دوسرے دن لاہور کی کم و بیش 150 مدرسات شریک ہوئیں۔
سیشن کے پہلے دن بذریعہ آڈیولنک اراکینِ شوریٰ کے سنتوں
بھرے بیانات ہوئےجس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز صوبہ ٔ پنجاب
کی کارکردگی بذریعہ پریزنٹیشن پیش کی گئیں۔
نگرانِ عالمی مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے بیان کے ذریعےشرکا کو اصلاحی مدنی پھولوں سے نوازا اور نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بھی بالمشافہ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نمایا ں کارکردگی پر انہیں تحائف پیش کئے۔
شعبہ مد
رسۃ المدینہ بالغات پنجاب کے دینی کاموں کی کارکردگی کے مطابق 125 درجہ جائزہ لینے
والی مفتشات تفتیش کے کام سرانجام دے رہی ہیں۔ پچھلے سال کے اہداف میں 1 ہزار 100
مدارس اور 12 ہزار 300 طالبات کے اضافے پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور متعلقہ
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ 1 ہزار 200 مدارس کا ہدف دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں اسلامی بہنوں کو شیخِ طریقت امیر ِاہلِ سنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا صوتی پیغام سنایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
مزنگ دارالسنہ لاہور میں شعبہ دارالسنہ للبنات کے
مدنی عملے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مزنگ دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں شعبہ دارالسنہ للبنات کے مدنی عملے اور ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات کی آبادی کاری کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنےاور رہائشی کورسز کے داخلوں کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ تعلیم للبنات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان
کے شہر لاہور میں شعبہ تعلیم للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس
مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”ہدف بنا کر کام کرنا“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں درپیش مسائل کا حل بتایا۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکائے مدنی مشورہ کو ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔
لاہور میں میٹروپولیٹن نگران، ٹاؤن نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
میٹروپولیٹن نگران، ٹاؤن نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” ہدف بنا
کر کام کرنا “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتایا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو 8دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اہداف کا
اظہار کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں
کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی پر شرکا میں تحائف تقسیم کئے ۔
مزنگ دارالسنہ لاہور میں ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مزنگ دارالسنہ میں ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”
8 دینی کام کی اہمیت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو درپیش مسائل کا حل بتایا ۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کو 8دینی کاموں میں
شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اہداف کا اظہار
کیا۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں
کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی پر شرکا میں تحائف تقسیم کئے۔
ریجن نگران اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ریجن نگران اور
ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں دعائے حاجات اجتماع کے متعلق گفتگو کی
گئی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اللہ کی رضا پر راضی رہنے“ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں ملک و
بیرونِ ملک میں زیادہ سے زیادہ دعائے حاجات اجتماع منعقد کرنے پر مدنی پھول
دیئے۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری
لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پاکستان کے شہر ساہیوال میں ڈویژن تا تحصیل نگران، شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”کارکردگی شیڈول“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران و ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات
کے جوابات دیئے۔
دورانِ گفتگو نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نےکا رکردگی شیڈول کی اہمیت، وقت پر کارکردگی جمع کروانے کے فوائد، کارکردگی شیڈول جمع نہ کروانے کے نقصانات،تقرری مکمل
کرنے اور سافٹ ویئر کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا۔
بعدازاں ذمہ داراسلامی بہنوں نےشعبے کے دینی
کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لئے جبکہ نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نےذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔
جوہر ٹاؤن 3 بلاک جے
لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے بیان کیا
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کو علمِ دین سیکھنے / سکھانے کے لئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں 28 دسمبر 2022ء بروز بدھ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن 3
بلاک J میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”قیامت کے احوال“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو مرنے سے پہلے اپنی قبر و آخرت کی
تیاری کرنے کا ذہن دیا۔
لاہور میں ڈویژن کے ادارتی شعبہ جات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں ڈویژن کے ادارتی شعبہ جات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” 8
دینی کام کی اہمیت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو 8 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن
دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اہداف کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے
درمیان تحائف تقسیم کئے۔