پچھلے دنوں گلشن دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت اسلام آباد یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی انڈونیشیا کی چند اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دعوتِ اسلامی و امیرِ اہلِ سنت کا تعارف اور برکات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اُن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔