20 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کی رخشان   ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ رخشان ڈویژن اور ذیلی نگران کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے رخشان ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے درمیان 8 دینی کاموں کا آغاز کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا دورانِ مدنی مشورہ کہنا تھا کہ درس و بیان کے ذریعے معلمہ مبلغہ تیار کرکے سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کیا جائے جس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


20 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کی لورالائی ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ لورالائی ڈویژن  اور ڈسٹرکٹ و ذیلی نگران کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں 8 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے درس و بیان کے حلقوں کے ذریعے معلمہ و مبلغہ تیار کرنے، تقرریاں مکمل کرنےنیز دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کا ڈیٹا اور سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس سافٹ ویئر میں انٹری کرنے پر شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے اور لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کو ڈونیشن دینے والی اسلامی بہنوں کی لسٹ تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کام کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے پچھلے دنوں سبی ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگران سبی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ 8 دینی کام کو بڑھانے ، درس و بیان کے حلقے لگانے اور سابقہ اہداف پورے کرنے کے حوالے سےذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ کل منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس سافٹ ویئر میں انٹری کرنے کو یقینی بنایا جائے۔


اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت  قصور دارالسنہ کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کی ملک سطح، پنجاب صوبائی سطح اور لاہور ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور قصور دارالسنہ کی ناظمات نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگران ِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے”خودداری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ دارالسنہ میں رہائشی کورسز کے ایڈمیشن کو بڑھانے کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے میں درپیش مسائل کو کیسے حل کیا جائے اور کورسز کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضانِ اسلام  کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داران اور نگرانِ صوبہ و سٹی کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے” خودداری ضروری ہے “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے مطابق ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن صوبائی نگران کے ماہانہ مدنی مشوروں میں شرکت کر کے اپنے شعبے کا تعارف پیش کریں گی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃالمدینہ گرلز حلیمہ سعدیہ فیصل آباد میں ادارتی شعبہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و ڈویژن سطح کی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی  شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ سمیت 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے نرمی اختیار کرنے اور انفرادی عبادت میں توجہ دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز دارالمدینہ کی اسلامی بہنوں کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اور جامعۃالمدینہ گرلز کی ناظمۂ اعلیٰ کو نیو سوسائٹی میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


پچھلے دنوں فیصل آباد کے مفتی امین صاحب کے بیٹے مولانا سعید احمد اسد کے انتقال پر اُن کے گھر کی خواتین سے دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، فیصل آباد میٹروپولیٹن اور ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مرحوم کے لئے بےحساب مغفرت کی دعا کروائی نیز ذمہ داران کی جانب سے اہلِ خانہ کو ”صحابیات و نصیحتوں کے مدنی پھول“ کتاب تحفے میں پیش کی گئی۔


قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے علاقے صدیق آباد میں واقع دارالسنہ میں کراچی سٹی، صوبۂ سندھ اور صوبۂ بلوچستان کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کا 2 دن پر مشتمل لرننگ سیشن ہوا جس میں کثیر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس لرننگ سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

اس کے علاوہ عالمی مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ جات میں مزید بہتری لانے کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ نے بھی بذریعہ آڈیو لنک اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے میں درپیش مختلف مسائل کا حل بتایا۔

سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17جنوری       بروز منگل صوبہ بلوچستان کی مکران ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مکران ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اجارہ اوقات کا درست استعمال کرنے اور ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔


دنیا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2023ء بروز منگل آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضانِ مرشد کی ملک و صوبائی سطح کی نگران اور سٹی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اس مدنی مشورے کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

واضح رہے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کے مدنی پھولوں کے مطابق صوبائی نگران کے ماہانہ مدنی مشوروں میں شعبے کی ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن شرکت کرکے اپنے شعبے کا تعارف کروائیں گی۔

16 جنوری 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سال 2023ء کے سالانہ ڈونیشن اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔