دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مختلف شعبہ جات (جن میں ادارتی شعبہ ذمہ داران، شعبہ جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز، شعبہ دارالمدینہ اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی ذمہ داران شامل تھیں) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے معلمات اور طالبات کو تنظیمی ذمہ داریوں پر لانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مذاکرے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے پر کلام کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں اپنے اپنے علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کریں۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ ذمہ داران نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت کوئٹہ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں  نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ کوئٹہ ڈویژن، نگرانِ میٹروپولیٹن و ٹاؤن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کام کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

مزید نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے درس و بیان کے حلقے لگا کر معلمہ و مبلغہ تیار کرنے اور شعبہ جات کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔

لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جنوری 2023ء بروز منگل نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ پاکپتن شریف میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز غلہ منڈی اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے معلمات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی جبکہ جامعۃالمدینہ گرلز کے چند کلاسز کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود طالبات کی درسِ نظامی مکمل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


23 جنوری 2023ء کو بہاولپور محمدیہ کالونی نور محل روڈ میرپور کشمیر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا یوسی نگران اور تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن، گھریلو صدقہ بکس، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات، مدرسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے اہداف پر کلام کیا۔

علاوہ ازیں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل بیان کئے جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن کا حل بتایا۔

مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت زیادہ سے زیادہ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


اشاعتِ دین اور لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں واقع ممتاز آباد میں ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر میٹ اپ منعقد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز جن کی رہائش گاہ پر میٹ اپ ہوا اُن کی والدہ سے عیادت کا بھی سلسلہ رہا۔

دورانِ عیادت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈویژن تا یوسی نگران اور ڈویژن سطح کی تمام شعبہ ذمہ داران کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بالخصوص شعبہ تعلیم اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنے دل کو کینے و بغض سے بچاکر زندگی گزارنے اور اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدرسۃالمدینہ بالغات میں شرکت کرنے، گلی گلی مدرسۃالمدینہ، زیادہ سے زیادہ ڈونیشن بکس رکھوانے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف طے کئے گئے۔

پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈویژن تا یوسی نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتےہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں سے متعلق مسائل بیان کئے جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن مسائل کا حل بتایا نیز شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور گھریلو صدقہ بکس للبنات کے متعلق اہداف دیئے اور سالانہ ڈونیشن کے بارے میں ترغیب دلائی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تکبر سے بچنے، عاجزی اختیار کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


گزشتہ روز شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت ملیر ٹاؤن کراچی کی ڈسٹرکٹ، ٹاؤن مشاورت اور مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں شعبے کی پاکستان سطح کی ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن بھی شریک تھیں۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی اہمیت اور معاشرے میں اس کی ضرورت بیان کرتے ہوئے مزید مدرسے بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز پاکستان سطح کی ذمہ دار سے اُن کے بچوں کے والد کے انتقال پر ملت گارڈن کراچی جاکر ملاقات کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعا کروائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں مدرسۃالمدینہ گرلز کھوکھرپار  نمبر 6 میں قائم شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ و قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے آفس کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آفس کی ضروریات سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز آن لائن پاکستان کے مختلف علاقوں میں کورسز کروانے والی مدرسات اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن سے ملاقات بھی کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے فیصل آباد و ڈسٹرکٹ نگران حاجی خالد محمود عطاری کے انتقال پر فیصل آباد کی ڈویژن و میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے مرحوم کے گھر کی خواتین سے تعزیت کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گھر والوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ذمہ داران نے وہاں موجود دیگر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔


20 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ نصیر آباد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ و ذیلی نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”خودداری ضروری ہے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز نئی تحصیلوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے کل منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کا ڈیٹا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس کی سافٹ ویئر میں انٹری کی جائے۔


20 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ نصیر آباد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ و ذیلی نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”خودداری ضروری ہے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز نئی تحصیلوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے کل منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کا ڈیٹا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس کی سافٹ ویئر میں انٹری کی جائے۔