ملکِ پاکستان کے مختلف شہروں میں اسلامی بہنوں کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  11 مئی 2023ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان اور نگرانِ مکران ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی جبکہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران کو کارکردگی شیڈول سمجھایا اور اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کا حل بتاتے ہوئے انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔