10 مئی 2023ء بروز بدھ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں اسلامی بہنوں کے مدنی قافلے سفر کرنے کے حوالے سےمدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کراچی، دارالسنہ ذمہ دار (کراچی سطح)، نیکی کی دعوت ذمہ دار (کراچی سطح) اور جامعۃالمدینہ گرلز ذمہ دار (عالمی سطح) اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی قافلہ سفر کرنے کے طریقۂ کار نیز شیڈول پر کلام کیا۔