23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد شہر میں صوبہ پنجاب مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ پنجاب کی تمام ڈویژن نگران اور صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد اور ذرائع“ کے موضوع پر کلام کرتے
ہوئے شعبے کی تقرریاں مکمل کرنے، دینی کاموں کو بڑھانے، کمزوریوں کو دور کرنے
اور آئندہ کے لئے بہتر لائحہ عمل تیار کرنے کا ذہن دیا۔