کراچی کے علاقے ناظمِ آباد یوسی 2 میں اسلامی
بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
اسلامی بہنوں کو دینِ اسلامی کی باتیں سکھانے کے
لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے
علاقے ناظمِ آباد یوسی 2 میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
منعقد ہوا جس میں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز
ہوا اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور سیّدِ دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اجتماع کی اختتامی دعا کروائی۔
اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ، دینی
کاموں کے حوالے سے مشاورت
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں اسٹیٹ
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
دینی کاموں کے متعلق مختلف موضوعات پر
کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭مدنی مذاکرے کی کارکردگی، اس کے اہداف اور اس
میں مزید بہتری لانا٭رسالہ کارکردگی کے اہداف ٭شارٹ کورسز کے حوالے سے تبادلۂ
خیال٭اعلانات کے ذریعے مدنی چینل اور مدنی مذاکرے کی تشہیر کرنا٭آن لائن سیکھنے
سکھانے کے حلقے شروع کروانا۔
اس کے علاوہ گجراتی سمیت دیگر زبانوں میں سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد کرنے کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی نیز
دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی اجتماعات میں شرکت کرنے کے حوالے سے مشاورت
ہوئی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز کھارادر میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں میمن
کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
اس میٹ اپ میں صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو اپنے گھروں میں محافلِ نعت منعقد کروانے، مختلف کورسز میں
داخلہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت اور بین الاقوامی
امور کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فیضانِ صحابیات کراچی میں عالمی
مجلسِ مشاورت اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی
کاجائزہ لیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار
نے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں عالمی سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار
اسلامی بہن نے کچھ تجاویز پیش کیں جس کو تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سراہا اور
دینی کاموں میں اس کو نافذ کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔
کراچی کے علاقے P.I.B
کالونی میں پچھلے دنوں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگراسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
”اسلام میں عورت کا مقام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنی
صلاحیتوں کو اللہ پاک کی راہ میں استعمال کرنے اور سوشل میڈیا
کے غلط استعمال کی مذمت بیان کی۔
بعدِ بیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے سوالات
کے جوابات دیئے نیز آپ نے اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنے اور پردے کا اہتمام
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع
کا اختتام دعا اور صلوٰۃ و سلام پر ہوا۔
ملک بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت
اسلام آباد سٹی مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سابقہ و موجودہ اسلام آباد سٹی نگران ، زون نگران اور سٹی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدورانِ مدنی مشورہ ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر گفتگو کی اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے
، اپنا شیڈول بنانے کا ذہن دیا۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے
تحت گزشتہ روز صوبۂ سندھ کی سکھر ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی نگران اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوت ِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“
کے موضوع پر بیان کیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دیگر ممالک میں
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
دینی کاموں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
معلومات کے مطابق پورے پاکستان میں دعوتِ اسلامی
کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان مئی 2023ء
میں جو دینی کام ہوئے اُن کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
٭ روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 88 ہزار 490۔
٭ روزانہ امیراہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ
سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 لاکھ 20ہزار 85۔
٭ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد: 6 ہزار 541۔
٭ اِن مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 77 ہزار 94۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 10 ہزار 150۔
٭ اِن اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 لاکھ 29 ہزار 505۔
٭ ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 28 ہزار 659۔
٭ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :12 لاکھ 48 ہزار 89۔
٭ اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد: 79 ہزار 351۔
٭ اسلامی بہنوں کے درمیا ن ہونے والے کل مدنی کورسز کی تعداد:503
سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم کی دُکھیاری امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن نگران اور ادارتی شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں دعائے صحت اجتماع سے متعلق گفتگو کی اور تمام
ریجنز میں یہ اجتماع بہتر انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعائے
صحت اجتماع کے فزیکل اور آن لائن شیڈول کے بارے میں مشاورت کی۔
شعبہ فیضانِ اسلام للبنات کے تحت ملکِ پاکستان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
گزشتہ روزشعبہ فیضانِ اسلام للبنات دعوتِ اسلامی
کے تحت ملکِ پاکستان کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی، KPK اور
صوبۂ پنجاب کی شعبہ فیضانِ اسلام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران شعبے کی عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں سے سابقہ ماہ کے اہداف کا جائزہ لیااور نیو مسلم خواتین کی معلومات
حاصل کرنے کے لئے نگران سمیت شعبہ ذمہ داران سے رابطے میں رہنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار نے شعبے
کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے کا ذہن دیاجبکہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے نیو مسلم خواتین کے ماہانہ اجتماعات سے متعلق تجاویز پیش کی۔مدنی مشورے
کا اختتام دعا پر کیا گیا۔
نگرانِ پاکستان، نگرانِ ریجن اور نگرانِ کراچی
سٹی کی اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ
اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی
اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن
ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ ریجن، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، نگرانِ کراچی
سٹی اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے مدنی پھول برائے ذوالحجۃالحرام سے متعلق گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے لئے
زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
Dawateislami