واپڈا ٹاؤن، گجرانوالہ کی اسلامی بہن سے عیادت،
گھر کی خواتین کو اجتماع میں شرکت کی دعوت
حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانے اور اُن کی
تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے واپڈا ٹاؤن، گجرانوالہ ڈویژن کی
ایک اسلامی بہن سے عیادت کی۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیماری کے فضائل بیان کرتے ہوئے اسلامی
بہن کو اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی۔
گجرانوالہ ڈویژن کا مدنی مشورہ، مختلف شعبہ جات
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت
9 جولائی 2023ء کو اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کے سلسلے میں گجرانوالہ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن سطح تک کی
نگران اسلامی بہنیں، شعبہ مدنی مذاکرہ و نیکی کی دعوت ذمہ داران نے براہِ راست اور
مکتبۃالمدینہ کے جاری لرننگ سیشن میں موجود شرکا اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات اور مدرسۃالمدینہ بالغات کے اہداف کا جائزہ لیا نیز آئندہ کے
اہداف بھی دیئے۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اخلاص کے
ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے کو مدنی
پھول دیئے۔
فیضانِ صحابیات مزنگ لاہور میں ڈویژن تا سب ٹاؤن
سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت مزنگ لاہور کے فیضانِ صحابیات میں ڈویژن تا سب ٹاؤن سطح کی اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور رابطہ برائے شخصیات للبنات
کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عاجزی اختیار کرنے اور احترامِ مسلم کا
لحاظ رکھنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شیخِ طریقت امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کو وقت دینے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
پچھلے دنوں مزنگ لاہور میں واقع فیضانِ صحابیات
میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار
کی کثیر اسلامی بہنوں نے براہِ راست جبکہ پاکستان کے دیگر فیضانِ صحابیات سے
اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔
فیضانِ صحابیات مزنگ، لاہور میں شعبہ نیو سوسائٹیز
للبنات کے حوالے سے مدنی مشورہ
لاہور کے علاقے مزنگ میں قائم فیضانِ صحابیات
میں گزشتہ روز شعبہ نیو سوسائٹیز للبنات دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے
ہوئے شعبہ نیو سوسائٹی للبنات میں کس انداز سے دینی کام کرنا ہے؟ دینی کاموں کا
شیڈول، بیانات کا انداز کیا ہو؟ اور شعبے کی کارکردگی بنانے کا طریقۂ کار کیا ہو؟
اس حوالے سےاُن کی رہنمائی کی۔
ڈھوک حسو کے ذیلی حلقے میں ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
راولپنڈی میٹروپولیٹن کے راجہ بازار ٹاؤن ڈھوک حسو کے ذیلی حلقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت
اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی ذیلی ذمہ داران کے ہمراہ
ایک میٹ اپ ہوا۔
اس میٹ اپ میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانے
اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں پابندی سےشرکت کرنے کے اہداف دیئے ۔
علاوہ ازیں مقامی اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور محبت الٰہی “ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا ۔
شعبہ فیضانِ مرشد کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ، ملک و صوبائی سطح کی ذمہ داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں شعبہ فیضانِ مرشد کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں
اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت
اسلامی بہنوں میں 8 دینی کاموں کی تربیت کے ساتھ شرعی مسائل پر بھی تربیت کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔
مارچ2023
ء سے جولائی 2023ء تک اسلامی بہنوں میں آڈیو لنک کے ذریعے شرعی
مسائل پر مشتمل 5
سلسلے ہوچکے ہیں جن میں دعوتِ اسلامی کے مفتیانِ کرام نےمختلف موضوعات پر شرعی
رہنمائی کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی جانب سے پوچھے جانے والےسوالات کے جوابات عطا
فرمائے۔مذکورہ سلسلوں کی تفصیل درج ذیل ملاحظہ ہوں:
٭4مارچ2023
ء کو مفتی سجاد عطاری مدنی صاحب نے بذریعہ
آڈیو لنک ’’روزے کے احکام‘‘ کے متعلق رہنمائی کی اور اسلامی بہنوں کی جانب سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے جس میں’’ 2 ہزار 196 ‘‘اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
٭11مارچ
2023 ءکو مفتی حسان عطاری مدنی صاحب نے
بذریعہ آڈیو لنک ’’زکوۃ و فطرے کے احکام ‘‘کے متعلق رہنمائی کی اور موصول ہونے والےسوالات کے جوابات دیئے جس
میں’’ 161 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
٭23مئی
2023 کو مفتی نوید عطاری مدنی صاحب نے بذریعہ آڈیو لنک’’ زینت کے شرعی احکام ‘‘کے
متعلق رہنمائی کی اور پہلے سے ملنے والے سوالات کے جوابات دیئے جس
میں’’209 ‘‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
٭17جون
2023 کو مفتی نویدعطاری مدنی صاحب نے بذریعہ آڈیو لنک ’’شرعی سفر‘‘ کے موضوع پر رہنمائی کی اور سوالات کے جوابات دیئے جس
میں’’177 ‘‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
٭24جون
2023ءکو مفتی سجاد عطاری مدنی صاحب نے بذریعہ آڈیو لنک ’’اجارہ کے مسائل‘‘
کے موضوع پر رہنمائی کی اور اسلامی بہنوں کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جوابات دیئے جس
میں’’ 6 ہزار751 ‘‘اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دیامر شہر، صوبہ گلگت بلتستان میں پاکستان مشاورت کی
اسلامی بہنوں کی میٹنگ
صوبہ گلگت بلتستان کے شہر دیامر میں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے 8 دینی
کاموں کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
صوبہ گلگت بلتستان میں استور تحصیل، دیامیر ڈویژن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت ِ اسلامی کے تحت صوبہ گلگت بلتستان کی دیامیر ڈویژن میں استور تحصیل کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ گلگت بلتستان کی صوبائی نگران ، استور تحصیل کی ذیلی تا تحصیل نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے ” اسلاف کا جذبۂ قربانی “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں، سنتوں بھرے اجتماعات اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مجلسِ
مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں سے اورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اورسیز میں دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کے لئے کیا جن چیزوں کا خیال رکھنا ہے اس پر مشاورت کی۔
مدنی پھول برائے محرم الحرام کے حوالے سےریجن
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں مدنی پھول برائے محرم الحرام کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن
نگران، ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت محرم الحرام میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
اجتماعِ ذکرِ شہادت کے شیڈول پر گفتگو کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی ذہن
سازی کرتے ہوئے انہیں اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے نیز سنتوں بھرے اجتماعات اور کورسز کروانے کے حوالے
سے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
Dawateislami